کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے میں دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 28 جون 2017 21:30

کوئٹہ۔28جون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء)کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے میں دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سول ڈیفنس کے مطابق عید کے دوسرے روز سبزل روڈ پر دھماکہ خیز مواد کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور علاقے کو سیل کرکے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے لئے کارروائی شروع کی گئی۔ اسی دوران دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔تاہم معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رات گئے علاقہ کلیئر کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :