برازیل کے صدر نے کرپشن الزامات مسترد کردیئے

بدھ 28 جون 2017 14:06

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء)برازیل کے صدر میشل ٹیمیر نے اپنے خلاف کرپشن کے الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز برازیل کے سرکاری وکلائ نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ صدر تیمیر کے خلاف کرپشن الزامات کے تحت مجرمانہ کارروائی کا آغاز کیا جائے۔دوسری جانب صدر مائیکل تیمیر نے کہا ہے کہ ان کے خلاف کرپشن الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور یہ سب من گھڑت الزامات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :