چینی فوج نے بھارت کی سرحدی حدود میں گھس کر بھارتی فوج کی چیک پوسٹ تباہ کر دی

بدھ 28 جون 2017 21:17

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) چینی فوج نے بھارت کی سرحدی حدود میں گھس کر بھارتی فوج کی چیک پوسٹ تباہ کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سرحدی حدود میں سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعوی کرنے والے بھارت کو خود ہی سرجیکل اسٹرائیک کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی فوج نے بھارت کی سرحدی حدود میں گھس کر بھارتی فوج کی چیک پوسٹ تباہ کر دی ہے۔

سکم کے سرحدی علاقے میں موجود بھارتی فوج کی پرانی چیک پوسٹ کو چین کی جانب سے ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم بھارتی فوج کی جانب سے مطالبہ پورا نہ کیے جانے پر چینی فوج نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے بھارتی علاقے میں داخل ہو کر بھارتی فوج کی چیک پوسٹ تباہ کر ڈالی۔ اس دوران چینی فوج کے ڈر سے بھارتی فوج کسی قسم کا ردعمل نہ دے پائی۔

متعلقہ عنوان :