ڈی آئی خان، پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا دستی بم حملہ ،ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:05

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 اپریل 2018ء)کامرس کالج کے سامنے پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے دستی بم حملہ میںایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے سر کلر روڈ پر کامرس کالج کے سامنے پولیس چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے دستی بم پھینک دیا جس سے ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنکو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اس سے تین روز قبل لیاقت پارک پولیس چیک پوسٹ پر بھی رات کے وقت دہشتگردوں نے دستی بم سے حملہ کیا تھا جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :