اسلام آباد ،ْتھانہ بھارہ کہو پولیس نے ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر 15 لڑکیوں سمیت 35 افراد کو گرفتار کرلیا

لڑکیوں کو چھڑوانے کیلئے تھانے میں فون کالز کا تانتا بندھ گیا ،ْذرائع

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 اپریل 2018ء)تھانہ بھارہ کہو پولیس نے ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر 15 لڑکیوں سمیت 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بھارہ کہو پولیس نے ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں 15 لڑکیاں اور 20 لڑکے شامل ہیں۔

فارم ہائوس پر ڈانس پارٹی جاری تھی ۔  لڑکیوں کو فی الحال بہارہ کہو تھانے میں ہی رکھا گیا ،ْ ذرائع کے مطابق لڑکیوں کو چھڑوانے کیلئے تھانے میں فون کالز کا تانتا بندھ گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چند روز قبل اسلام آباد سے کمسن بچیوں کو ورغلا کر اغواء اور ملک بھر میں سپلائی کئے جانے کا ہولناک انکشاف بھی سامنے آیا تھا ،ْپولیس نے مذموم دھندہ کرنے والے ایک گروہ کے کارندوں کو گرفتار کیا تھا۔

ملزمان نے شہر میں نویں کلاس کی طالبہ کو اغوا کیا تھا۔قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بھی ریمارکس دیئے تھے کہ پورا شہر جرائم، منشیات، جسم فروشی اور عیاشی کا گڑھ بن گیا ہے ،ْ آئی جی اور ایس ایس پی بتائیں کہ قحبہ خانوں اور شراب فروشی کے اڈوں کے خلاف کیا کارروائی کی۔