سندھ کے بعد پنجاب کے سرکاری اسکولوں کیلئے بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

گرمی کی شدت میں اضافے اور ماہ صیام کے آنے کے باعث محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، گرمی کی تعطیلات 8 جون سے 10 اگست تک ہوں گی

پیر 7 مئی 2018 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 7 مئی 2018ء) سندھ کے بعد پنجاب کے سرکاری اسکولوں کیلئے بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موسم گرما کے عروج پر پہنچنے اور رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

  گرمی کی شدت میں اضافے اور ماہ صیام کے آنے کے باعث محکمہ تعلیم پنجاب نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمی کی تعطیلات 8 جون سے 10 اگست تک ہوں گی۔ واضح رہے کہ پیر کے روز سندھ حکومت نے گرمی کی شدت بڑھنے کے باعث تعلیمی اداروں کیلئے قبل از وقت گرمی کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ سندھ حکومت کے اعلان کے بعد اب پنجاب حکومت نے بھی تعطیلات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔