سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس،تمام صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز اور وزارت ہائوسنگ کو نوٹسز جاری

بدھ 9 مئی 2018 23:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 9 مئی 2018ء)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے پرتمام صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز اور وزارت ہائوسنگ کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیف جسٹس نے یہ نوٹس مختلف لوگوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں لیا اورکیس کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل دیدیا ہے تین رکنی بنچ ان کی سربراہی میں کیس کی سماعت کرے گا ۔