یمن،عرب اتحادکی حوثی ٹھکانوں پر شدید بمباری،51باغی ہلاک،28کو گرفتار

پیر 21 مئی 2018 20:02

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 21 مئی 2018ء)عرب اتحاد نے یمنی دارالحکومت صنعا میں کئی مقامات پر حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کرتے ہوئی51باغیوں کو موت کی نیند سلا دیا جب کہ 28کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب اتحادی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں کئی مقامات پر حوثی باغیوں کے اسلحہ کے مراکز اور ان کے عسکری کیمپوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 49باغی ہلاک ہوگئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی معاون عرب فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی صنعا میں الحفا کیمپ، جبل نقم اور جنوب میں جبل النقم میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بم باری کی۔ صنعا کے جنوب مغربی ساحلی علاقوں میں طیاروں کی جانب سے بمباری سے قبل شہری آبادی پر پمفلٹ گرائے گئے جن میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ لڑائی کے علاقوں سے دور رہیں تاکہ انہیں کسی قسم کا جانی نقصان نہ پہنچے ،عرب اتحادی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں کئی مقامات پر حوثی باغیوں کے اسلحہ کے مراکز اور ان کے عسکری کیمپوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 49باغی ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

یمن کے عسکری ذرائع نے کہا کہ ساحلی ڈائریکٹوریٹ التحیتا میں حوثی ملیشیا کے خلاف ایک کارروائی کے دوران 26 جنگجوئوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں میھار منتظری نام کا ایک ایرانی افسر بھی شامل ہے۔ادھر ملک کے شمالی شہر صعدہ میں عسکری ذرائع کے مطابق فوج کے ساتھ لڑائی میں حوثیوں کے الحسین بریگیڈ کے سربراہ احمد محمد علی العابد اپنے کئی ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

متعلقہ عنوان :