پشاور میں ادویات کی قلت پیدا ہو گئی

پیر 28 مئی 2018 22:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 28 مئی 2018ء)ٹی بی ، کینسر ، گردوں کے ڈائیلاسز اور آنکھوں کے آپریشن میں استعمال ہونے والی دوائی ، درد ، بخار ، دمہ ، سمیت 50کے قریب ادویات کی فراہمی اور تیاری بند کر دی گئی ہیں جس کے باعث پشاور میں ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہیں سرجیکل آلات کی قلت پہلے سے پیدا تھی ادویات کی قلت پیدا ہونے کے باعث ایرانی اور انڈین ادویات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے ادویات ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر ان ادویات کی تیاری بند کر دی ہیں محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اہم ترین ادویات کی قیمتوں میں ادویات ساز کمپنیوں نے 20سے 100فیصد اضافہ کی درخواست کی تھی تاہم حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جس پر ادویات ساز کمپنیوں نے مختلف جان بچانے والی سمیت دیگر پچاس ادویات کی سپلائی اور تیاری بند کردی ہے ادویات ساز کمپنیوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے انہیں ادویات کی سپلائی نہیں ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اور کمپنیاں ان ادویات کو تیار نہیں کر رہی ہے پچاس سے زائد ادویات صوبائی دارلحکومت پشاور کی مارکیٹ سے غائب ہو گئی ہے

متعلقہ عنوان :