چنیوٹ،کھانا پکانے میں تاخیرخاوند نے بیوی کا غصہ بیٹی پر نکال دیا،ماں کی گود میں دودھ پیتی بچی کو اینٹ مار کرقتل کردیا

جمعرات 31 مئی 2018 23:44

چنیوٹ۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء)کھانا پکانے میں تاخیرخاوند نے بیوی کا غصہ بیٹی پر نکال دیا سفاک باپ نے ماں کی گود میں دودھ پیتی بچی کو اینٹ مار کرقتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھوانہ کے علاقہ ٹھٹھہ رحموں میں کھانا پکانے میں تاخیر پر خاوند نے بیوی کا غصہ دودو پیتی بچی پر نکالتے ہوئے اینٹیں مار مار کر ننھی کلی کو ابدی نیند سلا دیا اکرم نے اپنی بیوی رضیا سے کھانا مانگا مگر وہ اپنی تین ماہ کی مسکان کو دودھ پلا رہی تھی جس کی وجہ سے کھانا دینے میں تاخیر ہوئی تو اکرم نے رضیا کو اینٹ ماری جو اس کی گود میں بچی کو جالگی اور قتل کر دیا واقعہ کی خبر سن کر علاقہ میں خوف پھیل گیا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سفاک باپ کو گرفتار کرلیا ہے اور کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :