پی ٹی آئی نے پارٹی ٹکٹ کیلئےعامرلیاقت کوسرخ جھنڈی دکھا دی

پی ٹی آئی کواپناگھرسمجھ کرآیا تھا، فردوس شمیم نےٹکٹ دینےسےانکارکیا،فردوس نےجوکہا عمران خان کی عزت کی خاطربیان نہیں کرسکتا،کل تک اپنا سیاسی فیصلہ قوم کے سامنے رکھوں گا۔رہنماء پی ٹی آئی عامر لیاقت

اتوار جون 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جون ء): تحریک انصاف نے پارٹی ٹکٹ دینے سے متعلق عامر لیاقت کو سرخ جھنڈی دکھا دی،عامر لیاقت نے بڑی امیدوں کے ساتھ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی،عمران خان کا جلسہ کروانے کیلئے مارکھائی اور کپڑے بھی پھٹ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء عامر لیاقت نے اپنے ٹویٹ میں واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنا گھر سمجھ کرآیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فردوس شمیم نے مجھے اپنے گھر میں ٹکٹ دینے سے انکار کیا۔فردوس شمیم نے جو کہا وہ عمران خان کی عزت کی خاطربیان نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ کل تک اپنا سیاسی فیصلہ قوم کے سامنے رکھوں گا۔واضح رہے گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی کے کچھ کارکنان نے ٹکٹس کی غیرمنصفانہ تقسیم کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے انصاف ہاؤس پرحملہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے کارکنان نے من پسندافراد کو ٹکٹس دینے کیخلاف پارٹی قیادت اور پارٹی بورڈ کے خلاف احتجاج کیا۔

کارکنان نے شارع فیصل پرانصاف ہاؤس پرحملہ کردیا۔ جس سے انصاف ہاؤس کے شیشے ٹوٹ گئے۔کارکنوں نے انصاف ہاؤس کی دیواروں پر وال چاکنگ بھی کردی۔جس میں نامنظور نامنظور پارٹی بورڈ نامنظور کے نعرے بھی لکھے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے سندھ اور کراچی میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کا مقابلہ کرنے کیلئے دھڑا دھڑ لوگوں کو پارٹی میں شامل کیا۔

ایسے لوگوں کو بھی پارٹی میں شامل کرلیا گیا جو انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکتے تھے تاہم ان کوبھی پارٹی ٹکٹ دینے کا وعدہ کرلیا گیا۔ جبکہ اب تحریک انصاف میں بڑی تعداد میں دوسری جماعتوں سے وفاداریاں تبدیل کرنے والے اور ہرالیکشن سے پہلے ہوا کا رخ دیکھ کر اڑان بھرنے والے موسمی پرندے شامل ہوگئے ہیں۔لیکن اب تحریک انصاف کو پارٹی ٹکٹس تقسیم کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف تاحال خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہیں کرپائی۔

Your Thoughts and Comments