Dengue Bukhar Alamaat Bachao Aur Ilaj - Article No. 2583
ڈینگی بخار علامات بچاؤ اور علاج - تحریر نمبر 2583
ڈینگی کا نشانہ عام طور پر ایسے افراد زیادہ بنتے ہیں جن کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے
پیر 21 نومبر 2022
پاکستان میں ایک بار پھر ڈینگی بخار نے سر اُٹھا لیا ہے،ملک بھر میں اب تک ڈینگی کے سینکڑوں کیسز سامنے آ چکے ہیں جن کی تعداد زیادہ تر پنجاب میں پائی جا رہی ہے،ڈینگی پر قابو پانے کے لئے ملک بھر کی عوام کا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔ان حالات کے پیش نظر ہم نے تھیلیسیمیا سنٹر پنجاب کے ہیڈ ڈاکٹر حبیب رانا سے رابطہ کیا اور ڈینگی بخار کے متعلق معلومات حاصل کیں،جو نذر قارئین ہیں۔
ڈینگی بخار کیا ہے اور یہ کیوں ہوتا ہے؟اس سوال کے جواب میں اُنھوں نے کہا کہ ڈینگی بخار بظاہر تو ایک معمولی سا مگر سنگین بخار ہوتا ہے جو چند ہی روز میں خطرناک صورتحال اختیار کر لیتا ہے اور موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ڈینگی کا نشانہ عام طور پر ایسے افراد زیادہ بنتے ہیں جن کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے،ڈینگی ایک مخصوص مادہ مچھر ایڈیس ایجپٹائی (Aedes Aegypti) کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
ڈینگی بخار میں پلیٹلیٹس کیوں کم ہوتے ہیں؟اس سوال کے جواب میں اُنھوں نے کہا کہ ”اکثر اوقات بیمار ہونے پر پلیٹلیٹس کم ہوتے ہیں۔عمومی طور پر ایک شخص میں پلیٹلیٹس کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے ساڑھے 4 لاکھ فی مائیکرو لیٹر بلڈ ہوتی ہے۔موسمی بخار میں یہ کم ہو کر نوے ہزار سے ایک لاکھ ہو سکتی ہے جبکہ ڈینگی وائرس کی صورت میں پلیٹلیٹس کافی زیادہ کم ہو کر تقریباً 20 ہزار یا اس سے بھی کم رہ جاتے ہیں۔جس سے مریض کی حالت تشویشناک ہو جاتی ہے۔
ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کیا ہیں؟اس بارے میں اُنھوں نے بتایا کہ ”اس میں شک نہیں کہ احتیاط کے ذریعے ہی اس مرض سے بچنا ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ڈینگی کے مچھر صاف پانی میں رہنا پسند کرتے ہیں اور طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت زیادہ نمودار ہوتے ہیں،لہٰذا گھر میں کھانے پینے کی تمام اشیاء حتیٰ کے گھروں میں موجود پینے کے پانی کے برتن بھی ڈھانپ کر رکھیں۔ڈینگی مچھر کے حملے سے بچنے کے لئے سب سے ضروری ہے کہ اس کی افزائش نسل کو روکا جائے،اس کے لئے ضروری ہے کہ گھروں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں،آس پاس موجود گڑھوں کو مکمل طور پر پاٹ دیا جائے تاکہ ان میں پانی جمع نہ ہو۔گھروں میں استعمال ہونے والی ٹینکیوں کو اچھی طرح صاف کیا جائے اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ پانی اسٹور کرنے والے برتن صبح و شام صاف کیے جائیں،اس کے علاوہ گملوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور پودوں پر مچھر مار ادویات کا اسپرے تواتر سے کرتے رہیں۔اس کے علاوہ اُنھوں نے کہا کہ ”ڈینگی سے متاثرہ مریض فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں۔ایسی چیزیں کھائیں جو آپ کے پلیٹلیٹس میں اضافہ کرے۔پپیتے کے پتوں کا جوس پینا بھی مفید ہے۔نیم گرم پانی میں شہد ملا کر دن میں تین بار پینا بھی فائدے مند ہے۔معمولی علامات کی صورت میں محض پین کلرز بھی کارآمد ثابت ہوتی ہیں،مزید یہ کہ اس بیماری کی صورت میں ایسپرین قطعاً استعمال نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اس سے خون بہنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
Browse More Dengue
ڈینگی ایک خطرناک مرض
Dengue Aik Khatarnak Marz
ڈینگی بخار ․․․ احتیاط ضروری ہے
Dengue Bukhar - Ehtiyat Zaroori Hai
چکن گونیا
Chikungunya
ڈینگی بخار علامات بچاؤ اور علاج
Dengue Bukhar Alamaat Bachao Aur Ilaj
ڈینگی پھر سر اُٹھانے لگا
Dengue Phir Sar Uthane Laga
ڈینگی وائرس کے حملے
Dengue Virus Ke Hamle
پھر ڈینگی وائرس کی مصیبت
Phir Dengue Virus Ki Museebat
ڈینگی بخار
Dengue Bukhar
ڈینگی مچھر کی واپسی
Dengue Machar Ki Wapsi
موسم برسات ․․․ بیماریوں کا موسم
Mosaam E Barsaat Bimariyon Ka Mosaam
خبردار ہو شیار․․․ڈینگی پھر آگیا
Khabardar Hoshiyar Dengue Phir Aa Giya
پلیٹ لیٹس کیا ہوتے ہیں؟
Platelets Kiya Hote Hain?