بند کریں
صحت مضامین

مضامین

سبز چائے سے خون کے سرطان میں کمی

حال ہی میں ہونیو الی ایک تحقیق سے یہ دریافت کرلیا گیا ہے کہ سبز چائے پینے سے خون کے سرطان میں مبتلا مریضوں کے علاج میں مد د مل سکتی ہے۔ خون کا سرطان خون میں پائے جانے والے سفید لمفی خلیات یا سفید ذرات کی زیادتی کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے

معذوری کے اسباب،عالمی قوانین اور ہماری ذمہ داریاں

معذور افراد جنہیں اقوام متحدہ کی ہدایت پر خصوصی افراد بھی کہا جاتا ہے ایسے افراد کو کہتے ہیں جو کسی ایسے جسمانی یا دماغی عارضے میں مبتلا ہوں جو انسان کے روزانہ کے معمولاتِ زندگی سرانجام دینے کی اہلیت و صلاحیت پر گہرے اور طویل اثرات مرتب کرتا ہو
3دسمبر کو عالمی یومِ معذوراں کے موقع پر خصوصی تحریر

گہری پُر سکون نیند …کیوں اور کیسے؟

آپ کے لیے سات گھنٹے کی نیند ضروری ہے، تاکہ آپ توانائی حاصل کر کے اپنی صحت بر قرار رکھ رسکیں۔ اگر آپ کی نیند میں خلل پڑ رہا ہو تو اس کے اسباب تلاش کیجیے ۔ یہ جاننے کی کوشش کیجیے کہ آپ کا جسم بے آرام کیوں ہے؟ کہیں ایسا تو تو نہیں کہ گردوپیش کا ماحول نیند میں رکاوٹ ڈال رہا ہو

قلتِ خون ا ور اس کے اسباب

قلتِ خون گو ایک عام بیماری ہے ، لیکن اس سے متعلق شعور وعلم عام نہیں ہے۔ قلتِ خون میں مبتلا افراد کے معائنے پر چہرے کی اُڑی اُڑی ،میلی میلی رنگت کے علاوہ اگر آنکھوں کے پردے کو نیچے کر کے دیکھیں تو سفیدی مائل دکھائی دیتاہے

وزن میں کمی سے جسم متناسب، صحت اچھی

ماہرین طب کے مطابق زیادہ موٹاپا عمر کم کردیتا ہے اور ہمیں کئی قسم کی بیماریوں میں مبتلا کر دیتا ہے، مثلاََ انجمادِ خون (شریانوں میں مضر صحت چکنائی کا جمع ہونا) جو حرکتِ قلب بند ہوجانے کا سبب بنتا ہے، بلند فشارِ خون اور ذیابیطس وغیرہ

توانائی بخش مشروبات سے دانتوں کو نقصان

نوجوان کھلاڑی کھیل کے دوران اپنی توانائی میں اضافے کیلئے یہ مشروبات بڑے شوق سے پیتے ہیں اور اب یہ جان کر وہ سخت الجھن کا شکار ہورہے ہیں کہ ان مشروبات کی ترشی ان کے دانتوں کی چمک دمک غارت کردیتی ہے

ڈینگی بخار ۔ احتیاط اور علاج

دنیا میں 1960ء سے اب تک ڈینگی بخار سے تقریبا 10کروڑ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں ڈینگی کی ابتدا 1994ء سے ہوئی۔ ماہرین کے مطابق ڈینگی مچھر سنگاپور سے پاکستان آنے والے پرانے ٹائروں کے ذریعے سے پہنچے

موسم نے لی انگڑائی

ضرورت سے زیادہ ٹھنڈے مشروبات اور غیر معیاری آئس کریم گلے کی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں
کوئی کلینک ایسا نہیں ہوتا جہاں کھانسی،نزلہ،زکام یا بخار کے مریض دیکھنے میں نہ ہوں مریضوں کارش میڈیکل سٹوروں پربھی اسی طرح دیکھنے کو ملتا ہے

مرگی کے دورے کیوں پڑتے ہیں؟

جب دماغ میں اچانک کوئی تبدیلی پیدا ہوجاتی ہے تو اس کیفیت کو مرگی کہتے ہیں۔اس کی وضاحت یوں کی جاسکتی ہے کہ جب کسی شخص کے دماغی خلیے صحیح طور پر کام نہیں کرتے تو اس کے شعور ، سوچ ، احساسات ، حرکات و سکنات میں تبدیلی آجاتی ہے

پُرسکون نیند!غذائی حکمتِ عملی اختیار کریں

بھر پور نیند ذہنی و جسمانی صحت کو بہتر بنانے اور روز مرہ کے امور میں کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے
مختلف غذائیں نیند کے قدرتی نظام پر اس حد تک اثر انداز ہوتی ہیں کہ ان کی وجہ سے آپ بے خوابی کا شکار ہوسکتے ہیں اور گہری نیند میں بھی جاسکتے ہیں

گرما:گرمی میں دے تازگی کا اک نیا احساس

شیریں‘ رسیلے اور مزے دار ذائقے کے حامل اس پھل کو دوسرے پھلوں کے ساتھ ملا کر ہر روز توانائی سے بھرپور ناشتے کا لطف اٹھائیں
سخت گرمی میں مصنوعی مشروبات وقتی طور پر توانائی فراہم کردیتے ہیں لیکن صحت کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ صحت کیلئے انتہائی مفید گرما آپ کی صحت کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر اپ کو فوری توانائی کی رسد فراہم کرتا ہے

عیدالاضحی اور گوشت خوری

جلد بازی اور بے صبری․․․․․
بوٹی اور ہڈی گلے میں پھنس سکتی ہے
فہرست 793 سے 804  تک   (1340 ریکارڈز )