پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے علماء کرام قبائلی عمائدین بلدیاتی نمائندوں، صحافی برادری سمیت تمام طبقات کو مل کر جہاد کرنا ہوگا،

کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کا اجلا س سے خطاب

منگل 27 مارچ 2018 13:58

خضدار۔27مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء) ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو مہم کا اجلاس زیر صدارت کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن میجر (ر) اورنگ زیب بادینی،ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمان قمبرانی، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ میر شبیر احمد مینگل ،ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالجبار بلوچ،ڈویژنل ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر محمد مراد مینگل ،نمائندہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ برائے انسداد پولیو مہم ڈاکٹر شفیع دانش، ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر سومار خان ساسولی ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹرمحمد انور زہری، ناصر بلوچ ایم اینڈ ای، پی پی ایچ آئی ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر محمد عمر مینگل ،ڈپٹی ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر بسنت کمار ،ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر محمد شعیب ڈاکٹر عبدالصمدڈبلیو ایچ او کے نمائندگان و دیگر نے شرکت کی اور اجلاس کو9 تا 12اپریل کو شروع ہونے والے پولیو مہم کے تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی، کمشنر قلات ڈویژن نے پولیو مہم کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد انور زہری کو تعریفی اسناد دیا گیا کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ گزشتہ تین سال سے قلات ڈویژن میں پولیو کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہواہے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو ہمارے نونہالوں کا دشمن ہیں انکے مکمل خاتمے کے لئے علماء کرام قبائلی عمائدین بلدیاتی نمائندے صحافی برادری سمیت تمام طبقات کو مل کر اس موذی مرض کے خلاف جہاد کرنا ہوگا کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ اس موذی مرض سے چھٹکارا محض حکومت کا کام نہیں بلکہ اس مرض کو مکمل ختم کرنے کے لئے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی