تھیلی سیمیا کاخاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، سرپرست اعلی المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی

جمعرات 31 مئی 2018 13:37

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ تھیلی سیمیا کاخاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔المصطفیٰ میڈیکل سینٹر طویل عرصیہ سے تھیلی سیمیاکے بچوں کاعلاج کیاجاتاہے۔ان خیالات کا اظہارانہوںالمصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال میں تھیلی سیمیاکے بچوں کیلئے منعقدہ پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبد الرحیم،عبد الغنی سلیمان،معین خان،احمد رضا طیب ،امین آدم جی ودیگر بھی موجودتھے۔ ڈاکٹرحاجی حنیف طیب کا کہناتھاکہ غریب والدین اُن کی بیماری کے علاج کے اخراجات اُٹھانے کی طاقت نہیں رکھتے،المصطفیٰ والدین کے دُکھ درد میں اُن کے ساتھ تعاون کا فرض پوراکررہی ہے،ہردرمندکو بھی اس سلسلے میں بھرپورمددکرنی چاہیے تاکہ ان کا گھر مشکلات سے محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تھیلی سیمیاکے مرض کوروکنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ جن لڑکے ،لڑکیوں کی شادی ہونی ہے وہ شادی سے پہلے اپنا ٹیسٹ کروائیں ۔ اگر دونوں میں ما ئنر تھیلی سیمیا موجود ہوتو ان سے پیدا ہونے والی اولاد میں میجرتھیلی سیمیاہونے کے قوی امکانات ہیں۔انہوںنے کہاکہ شادی سے پہلے لڑکا ،لڑکی کے ٹیسٹ کرانے کا قانو ن تمام اسلامی ممالک میں رائج ہے ،پاکستان میں یہ قانون کیوں رائج نہیں ہوسکا یہ ہمارے حکمرانوں اور بیورکریٹس کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ ملک بھرکے علماء،مشائخ،دانشورحضرات اورماہرین تعلیم کو تھیلی سیمیاکے مرض کے حوالے سے عوامی شعوربیدارکرنے میں اپنا کرداراداکرناچاہیے۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ المصطفیٰ تھیلی سیمیاکے مریضوں کی اُمید کا مرکز ہے اس مرض میں مبتلابچوں کی زندگیا ں بچانے کے لئے المصطفیٰ کاساتھ دیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط