غربت بے روزگاری کے خاتمے اور صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقداماتاٹھائے جارہے ہیں ۔چوہدری پرویز الہی ،صحت کے شعبے میں اصلاحات سے صوبے بھر کے غریب نادار اور مستحق افراد کو سرکاری ہسپتالوں سے بہترین سہولیا ت کی فراہمی کا آغاز ہوچکا ہے ” اپنا “ونٹر کیم کانفرنس سے خطاب۔ صحت کے شعبے میں پاکستان اور امریکہ مشترکہ طور پر کام کررہے ہیں ، پاکستانی طلباء کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ۔ ریان سی کروکر

جمعرات 21 دسمبر 2006 15:44

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21دسمبر2006 ) وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ غربت بے روزگاری کے خاتمے اور صوبے بھر کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں صحت کے شعبے میں اصلاحات اور قابل عمل پالیسیوں پر یکساں عمل درآمد شروع ہوچکا ہے جس سے صوبے بھر کے غریب نادار اور مستحق افراد کو سرکاری ہسپتالوں بنیادی مراکز صحت سے بہترین سہولیا ت کی فراہمی کا آغاز ہوچکا ہے میڈیکل ریسرچ کے لئے صوبائی حکومت نے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی ہے ڈاکٹروں نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو زیادہ تنخواہیں اور مراعات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ترقی اور عوامی خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو راولپنڈی میڈیکل کالج میں 27ویں ”اپنا“ ونٹر کیم کانفرنس 2006ء سے خطاب کے دوران کیا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد امریکہ کے سفیر ریان سی کر وکر پنجاب کے وزیر قانون محمد بشار ت راجہ سیکرٹری صحت جاوید ملک اپنا کے صدر ڈاکٹر رشید پراچہ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں” اپنا“ کا کردار قابل تحسین ہے جس پر ہم انہیں سیلوٹ پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میڈیکل کالج سمیت پنجاب بھر میں بڑے میڈیل کالجز بنائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میڈیکل ریسرچ کے مواقع فراہم کررہی ہے راولپنڈی میڈیکل کالج نے ریسرچ کا پروگرام شروع کیا جو تمام اداروں کے لئے مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ریفارمز میں گورننس ریفارمز بھی بنایا ہمارا فوکس پرائمری اور مڈل ہیلتھ کیسز سے مقامی حکومتوں اور نجی این جی اوز کے تحت مینجمنٹ اور پروگرام متعارف کرانے پر ہے انہوں نے کہاکہ بنیادی صحت مراکز میں فل ٹائم ڈاکٹر تعینا ت کئے گئے ہیں اگر کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو کنٹریکٹ پر مزید بھرتی کریں گے ۔

وزیر اعلی پنجا ب نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا صحت کے حوالے سے ایک کلیدی کردار ادا کررہی ہے اور آج کی اس تقریب میں شرکت میرے لئے ایک اعزاز ہے اور امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹروں کی یہ تنظیم پاکستان کا امیج بلند کررہی ہے جس کے ساتھ ہمارا بھرپور تعاون جاری رہے گا وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ گڈ گورنس سوشل ڈویلپمنٹ کے لئے ہم نے انقلابی اصلاحات کی ہیں جس کی بدولت سماجی ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے اور عوام کو صحت کے شعبے میں ریلیف ملا ہے راولپنڈی میڈیکل کالج میڈیکل ریسرچ کے شعبے میں آگے آئے اور صوبے کے دوسرے میڈیکل کالجوں کیلئے جدید تحقیق کے حوالے سے ایک رول ماڈل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ صوبے بھر میں پرائمری اور سیکنڈری میڈیکل کیئرنگ کیلئے صوبائی اورضلعی حکومتیں این جی اوز کے اشتراک عمل سے صحت عامہ کے نئے منصوبے شروع کریں گے جس کے لئے پالیسی کی منظوری دے دی گئی ہے اور صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت نے جو میگا پراجیکٹ تیار کئے ہیں وہ عمل درآمد کے آخری مراحل میں ہیں وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اپنا صحت کی سہولیات کے حوالے سے اس کانفرنس میں جو سفارشات تیار کرکے ہمیں دے گی صوبائی حکومت اعلی سطح پر ان سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی ۔

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ریان سی کروکر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں پاکستان اور امریکہ مشترکہ طور پر کام کررہے ہیں پاکستان کے ینگ فزیشن امریکہ میں بھی کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکن سٹڈی کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہوئے ہیں پاکستان اور امریکہ ورلڈ ڈگری پروگرام میں بھی اکٹھے کام کررہے ہیں دونوں ممالک کے عوام تک ان تعلقات کے ثمرات پہنچیں گے انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں امریکہ مکمل طورپر پاکستانی حکومت سے تعاون کررہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ 2005ء کے ہولناک زلزلے سے نمٹنے کیلئے جہاں پاکستانی قوم نے بنیادی کردار ادا کیا ہے وہاں امریکہ سمیت دیگر انٹرنیشنل آرگنائزیشنز نے بھی ہر قسم کی امداد کی ہے میں نے ملٹری ڈاکٹروں کے ہمراہ مظفر آبا د اور شنکیاری کا دورہ کیا اور اپنی آنکھوں سے ساری صورت حال دیکھی پاکستان اور امریکہ کے درمیان اس کے بعد تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ کچھ سالوں میں 60ملین روپے کی لاگت سے متاثرہ علاقوں میں صحت مراکز کھولیں گے پاکستان اور اس کے عوام ہمارے لئے ایک فیورٹ نیشن کی حیثیت رکھتے ہیں امریکہ پاکستان کے ساتھ تعاون کی کمٹمنٹ پرپورااتررہاہے اورزندگی کے ہر شعبے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ تعاون اورمعاونت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے امریکی سفیر ریان سی کروکر نے کہاکہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں یوایس ایڈ نے بھر پور کردار اداکیا ہے اورمالیاتی فنڈز کی فراہمی اور وہاں پر ترقیاتی منصوبوں کے لیے امریکہ این جی اوز اور حکومت پاکستان کے ساتھ مل کرمنصوبوں پر کام کررہاہے انہوں نے کہاکہ صحت کی تعلیم اور جدید ریسرچ کے لیے پاکستانی طلبہ وطالبات کوہم ترجیحی بنیادوں پر ویزے جاری کرتے ہیں اور مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں ٹیلنٹ کے حوالے سے پاکستان قوم پیچھے نہیں ہے اور اس ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے امریکی سفیر نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں صحت تعلیم اورسماجی ترقی کے لیے امریکہ تعاون سے کئی ترقیاتی منصوبے ہوچکے ہیں جس سے قبائل عوام کی ریلیف کی فراہمی کا آغاز ہوا ہے کانفرنس سے اپنا کے صدر ڈاکٹر رشید پراچہ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مصدق خان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اورکانفرنس کے حوالے سے اہم نکات پر روشنی ڈالی جس کے اختتام پر میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود الرحمن کیانی اورپروفیسر مصدق خان نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی اور امریکی سفیر ریان سی کروکر کوشیلڈ پیش کیں قبل ازیں وزیراعلی پنجاب پرویزالہی نے راولپنڈی جنرل ہسپتال میں برن سنٹرکاافتتاح کیا اور ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اس موقع پر وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کوہسپتال میں برن یونٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اپنا کے صدر نے اس موقع پر ہولی فیملی ہسپتال میں برن یونٹ کے قیام کا اعلان کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط