پولیو کے خلاف قومی مہم کو کامیاب بنائیں گے،سٹارکرکٹرفخرزمان

بدھ 1 اگست 2018 20:47

پولیو کے خلاف قومی مہم کو کامیاب بنائیں گے،سٹارکرکٹرفخرزمان
مردان ۔یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) سٹار کرکٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے خلاف کامیابی زیادہ دور نہیں بس ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ اپنے نئی نسل کو اس بیماری سے بچانے کے لیے پولیو کے خلاف قومی مہم کو کامیاب بنائیں گے اور اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں گے۔وہ ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کے ہمراہ 6 اگست سے شروع ہونے والے پولیو کے خلاف قومی مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے آگہی مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمران خان ، محکمہ صحت ، عالمی ادارہ صحت ، انتظامیہ اور دیگر محکموں کے نمائندے بھی موجود تھے ،فخر زمان نے اس موقع پر کئی بچوں کو ویکسین کے قطرے پلاکر مہم کا باضابطہ افتتاح بھی کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے کہا کہ فخر زمان نہ صرف مردان اور خیبر پختونخوابلکہ پورے ملک کے لیے قابل فخر ہیں جنہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کو سہارا دیا اور کئی عالمی ریکارڈ قائم کیے۔اٴْنہوں نے صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری کی جانب سے آج کی تقریب میں شرکت پر فخر زمان کا شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قومی ہیرو کی اس مہم میں شرکت سے پولیوکے خلاف اس جنگ کو تقویت ملے گی ،اٴْنہوں نے کہا کہ6 اگست سے شروع ہونے والے پولیو کے خلاف قومی مہم کے دوران ضلع مردان میں 405554 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

فخر زمان نے کہا کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ اپنے بچے کو ویکسین کے قطرے پلاتے ہیں کیونکہ وہ اپنے بچے کی بہتر صحت کا خواہاں ہیں ،فخر زمان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے صوبے میں پولیو ویکسین کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کیے جاتے ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں ،عوام ان پروپیگنڈوں میں نہ آئیں اور پولیو مہم کے دوران ہر بچے کو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ہم اپنی نئی نسل کو ایک صحت مند اور روشن مستقبل دے سکیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط