گوگل آن لائن طبی سہولیات کی پاکستانی کمپنی ’مرہم‘کو معاونت فراہم کرے گا

گوگل اورمرہم کے درمیان پارٹنر شپ کا معاہدہ ستمبر میں چین کے شہر شنگھائی میں ہوگا

جمعرات 16 اگست 2018 22:32

گوگل آن لائن طبی سہولیات کی پاکستانی کمپنی ’مرہم‘کو معاونت فراہم کرے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی گرو کمپنی ’گوگل‘ آن لائن طبی سہولیات اور سروسز فراہم کرنیوالی نئی پاکستانی کمپنی ’مرہم‘ کو معاونت فراہم کریگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل پاکستانی کمپنی سمیت ایشیا کے 10 ممالک کی نئی کمپنیوں کو بھی معاونت فراہم کرے گی تاکہ یہ کمپنیاں اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکیں گی۔

گوگل انہیں نہ صرف مالی معاونت فراہم کرے گی بلکہ انہیں تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔گوگل ان کمپنیوں کو اپنے پرانے منصوبے ’گوگل انٹرپرینر پارٹنرز‘ کے تحت معاونت فراہم کرے گی۔ان کمپنیوں سے قبل بھی گوگل دنیا بھر کی متعدد نئی اسٹارٹ ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ایسی معاونت فراہم کر رہا ہے۔گوگل کے مطابق پارٹنر شپ معاونت کے لیے ایشیا بھر کے ممالک کی ایسی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی گئیں تھیں جو نئی نئی بنی ہوں۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مطابق گوگل کو ایشیا بھر سے 305 انٹرٹینمنٹ، فوڈ، ہیلتھ، ٹیکنالوجی اور ذراعت سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنیوالی نئی آن لائن کمپنیوں کی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے صرف 10 کو شارٹ لسٹڈ کیا گیا۔پاکستان سے صرف ایک ہی کمپنی ‘مرہم’ کو شارٹ لسٹ کیا گیاجو ملک بھر میں آن لائن طبی سہولیات فراہم کرتی ہے۔پاکستانی کمپنی کے علاوہ گوگل نے بھارت، جاپان، چین، جنوبی کوریا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سنگاپور، آسٹریلیا اور ہانگ کانگ سے بھی ایک ایک کمپنی کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔

آن لائن طبی سہولیات فراہم کرنیوالی لاہور کی کمپنی‘مرہم‘ صارفین کو مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز کی گھر بیٹھے سروس فراہم کرتی ہے۔یہ کمپنی لاہور، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں صارفین کو گھر بیٹھے متعدد امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی سروس فراہم کرتی ہے۔گوگل اور مرہم کے درمیان پارٹنر شپ کا باقاعدہ معاہدہ آئندہ ماہ ستمبر میں چین کے شہر شنگھائی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران ہوگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی