یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے سائنسدان سکن کلوننگ میں کامیاب،

بائیولوجیکل سکن ہزاروں ڈالرز میں باہر سے منگوانا پڑتی تھی، وہی 720روپے میں دستیاب ہوگی‘محکمہ صحت کا بجٹ کسی اورنج ٹرین یا دیگر منصوبوں پر ہرگز نہیں لگانے دوں گی، صو با ئی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا خطاب

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) صو با ئی وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشدنے انکشاف کیا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے سائنسدانوں نے مصنوعی جلد کی تیاری ( سکن کلوننگ ) میں کامیابی حاصل کرلی ہے، جو بائیولوجیکل سکن پہلے ہزاروں ڈالرز میں بیرون ملک سے منگوانا پڑتی تھی اس کی جگہ اب پاکستان میں وہی جلد (Skin)720روپے میں دستیاب ہوگی، ہفتہ کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) میں پانچویں سالانہ اناٹومی سائنٹفک کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سکن کلوننگ میں کامیابی پر یو ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ریسرچ پر مبنی تعلیم وقت کی ضرورت ہے۔

خوش ہوں کہ یو ایچ ایس کے سائنسدانوں نے بائیولوجیکل سکن ایجاد کرلی، پاکستان میں کلون شدہ بائیولوجیکل سکن انتہائی سستی ہے۔

(جاری ہے)

720 روپے میں مصنوعی جلد ایک اہم پیشرفت ہے۔ کانفرنس کا اہتمام اناٹومیکل سوسائٹی آف پاکستان نے کیا تھا۔ وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم، صدر پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر اظہار، صدر اے پی ایس پروفیسر نوشین عمر نے بھی خطاب کیا۔

پروفیسر یاسمین راشد نے کہا کہ سائنٹفک کانفرنس نوجوان ڈاکٹروں کے لئے سیکھنے کا سنہری موقع ہے۔ میڈیکل تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کا مکمل احساس ہے۔ فکلیٹیز کی کمی دور کئے بغیر میڈیکل تعلیمی اداروں کی استعدادکار بہتر نہیں ہوسکتی۔ پروفیسرز کی مراعات بہتر کی جارہی ہیں۔ بطور ڈاکٹر میں ڈاکٹر کمیونٹی کے مسائل اچھی طرح سمجھتی ہوں۔

ڈاکٹر مریضوں کے مسائل حل کریں، ان کے مسائل کا حل میری ذمہ داری ہے۔ وزیر صحت نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سابق پنجاب حکومت کے جاری کردہ 80ارب روپے کے چیک ڈس آنر ہوگئے جن کو موجودہ حکومت نے آنر کرایا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کا بجٹ کسی اورنج ٹرین یا دیگر منصوبوں پر ہرگز نہیں لگانے دوں گی۔ میں اپنے بچوں کو زندگی گزارنے کے قابل بنا کے سیاست میں آئی اور مجھے سیاست کو اولاد کے فائدے کے لئے استعمال کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔زندگی میں پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔مریضوں سے اچھا رویہ ایک ڈاکٹر کی شان ہے۔ وزیر صحت تقریب میں پروفیسرز اور ڈاکٹروں میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط