بریسٹ کینسر پرقابو پانے کے لئے اس بیماری پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے

، بروقت تشخیص نہ ہونے کی ایک وجہ بیماری کی حوالے سے عدم آگاہی بھی ہے ، علاج کے ساتھ احتیاط کی بھی ضرورت ہے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بریسٹ کینسر کے متعلق آگاہی کے حوالے سے گورنرہاوس میں منعقدہ پرگرام کے دوران گفتگو

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 21:26

بریسٹ کینسر پرقابو پانے کے لئے اس بیماری پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر پرقابو پانے کے لئے اس بیماری پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، بروقت تشخیص نہ ہونے کی ایک وجہ بیماری کے حوالے سے عدم آگاہی بھی ہے، علاج کے ساتھ احتیاط کی بھی ضرورت ہے، الیکٹرانک میڈیا کو مفاد عامہ کے پیغامات چلانے چاہیئے، لیڈی ہیلتھ وزیٹر اہم کردار ادا کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو گورنرہاوس میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے منعقدہ آگاہی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذراپیچوہو، مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والی اراکین اسمبلی، ڈاکٹرز اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ماضی میں بریسٹ کینسر کی بیماری پر اتنی توجہ نہیں دی گئی جتنی توجہ دینی چاہئے تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں علاج پر توجہ مرکوز رہتی ہے اور علاج کے لئے مطلوب سہولیات پر بھی بات ہوتی ہے لیکن علاج کے ساتھ احتیاط بھی ضروری ہے، احتیاطی تدابیر اپنانے سے بہت ساری بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ صدرمملکت نے کہا کہ بریسٹ کینسر کی بروقت تشخص نہ ہونے کی ایک وجہ بیماری کے حوالے سے عدم آگاہی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی کے حوالے سے الیکٹرانک میڈیا اہم کردار اداکرسکتی ہے اور الیکٹرانک میڈیا کو مفاد عامہ کے پیغامات چلانے چاہئے۔

صدرمملکت نے اپنے اس عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے ایسے مسائل اٹھاؤنگا جس کا تعلق سیاست سے نہ ہوں۔ صدرمملکت نے کہا کہ ملک میں لیڈی ہیلتھ وزیٹر اہم کرادار ادا کررہی ہے ان کو اور زیادہ باصلاحیت بنانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی بھی ایک مسئلہ ہے لیکن اس مسئلہ پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی ہے اس مسئلہ کو قومی بحث کا حصہ بنانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صدرمملکت نے کہا کہ ہمیں زندگی کے ہرشعبہ کو بہتر بنانے کے لئے کام کرنے چاہئے اور ایسے اہداف مقرر کرنے چاہئے جن کا حصول ممکن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں خواتین کے وارثت کے حوالے سے واضح احکامات موجود ہیں، ہمارے ہاں خواتین کے وارثت میں مسائل درپیش ہیں۔ انہوںنے کہا ان مسائل کا حل ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشرے کے جن جن شعبوں میں مسائل اور مشکلات کا سامناہے ان مشکلات اور مسائل کو ختم کرنا ضروری ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے حکومتی تعاون لازمی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے گفتگو کرتے ہوئے صحت کے شعبہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے صدرمملکت کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر خواتین کا ایک بڑا مسئلہ ہے اور پاکستان میں بریسٹ کینسر کی مریضوں میں اضافہ ہورہاہے اور ہر سال تقریباً40 ہزار خواتین اس مرض سے انتقال کرجاتی ہے۔ اس موقع پر پرگروام کے شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کی سطح پر بریسٹ کینسر کے متعلق آگاہی شروع کردینی چاہئے۔ صوبائی وزیرصحت اور پروگرام کے دیگر شرکاء نے بریسٹ کینسر کے حوالے سے گورنرہاؤس سندھ میں پروگرام کے انعقاد پر صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی