پولیو کا خاتمہ اب بھی بین الاقوامی ہنگامی صورتحال ہے، عالمی ادارہ صحت

معذوری کا سبب بننے والے اس مرض کے مکمل خاتمے کے اقدمات کیے جائیں،حکومتوں پر زور

ہفتہ 1 دسمبر 2018 12:58

پولیو کا خاتمہ اب بھی بین الاقوامی ہنگامی صورتحال ہے، عالمی ادارہ صحت
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ پولیو کے مرض کے پھیلاؤ کو صحتِ عامہ کی ایمرجنسی قرار دینا چاہیے کیوں کہ ایک جانب جہاں اس کے مکمل خاتمے کی کوششیں کی جارہی ہیں تو دوسری جانب یہ کوششیں بے کار ہورہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی بین الاقوامی ایمرجنسی کمیٹی کی عہدیدار لیلن ریس کا کہنا تھا کہ ہم پولیو کے خاتمے کے بہت قریب ہیں لیکن اس کے لیے ہمیں تمام تر عالمی وسائل بروئے کار لانے ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ صورتحال کا تقاضہ یہ ہے کہ بین الاقوامی توجہ کیلئے صحت عامہ ایمرجنسی نافذ کردی جائے۔لیلن ریس کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کو اس حوالے سے بہت تشویش ہے کیوں کہ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے اور انہوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ معذوری کا سبب بننے والے اس مرض کے مکمل خاتمے کے اقدمات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں پولیو کے 27 کیسز سامنے ا?ئے جو تمام کے تمام پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھتے تھے جہاں یہ مرض اب بھی پنجے گاڑے موجود ہے۔واضح رہے کہ پولیو کا وائرس اعصابی نظام پر حملہ آور ہوتا ہے جو چند گھنٹوں میں لاعلاج معذوری کا باعث بن سکتا ہے اور بچوں میں تیزی سے پھیلتا ہے خاص کر جہاں صفائی کے بہتر انتظامات نہ ہوں، جنگ زدہ خطوں ، پناہ گزین کیمپوں،اور ایسے علاقے جہاں صحت کی سہولیات محدود ہیں وہاں یہ تیزی سے کام کرتا ہے۔

اس مرض کی روک تھام ویکسین کے ذریعے ممکن ہے لیکن اس کے لیے حفاظتی ٹیکوں کی مقدار زیادہ ہونی چاہیے اور اتنا وقفہ ہونا چاہیے کہ وائرس کو مزاحمت کا موقع نہ مل سکے۔خیال رہے کہ عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کی مہم کا آغاز 1988 میں کیا گیا تھا جس کا مقصد سال 2000 تک اس مرض کا مکمل خاتمہ کرنا تھا۔اب جب عالمی سطح پر باآسانی 99 فیصد اس کی روک تھام ہوچکی ہے تویہ ایک فیصد بچ جانے والی مزاحمت کا خاتمہ خاصہ مشکل ثابت ہورہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی