- Home
- Health
- Health News
- وزیر صحت یاسمین راشد نے پنجاب میں پیدائش اور اموات کے مربوط نظام کا افتتاح کردیا
وزیر صحت یاسمین راشد نے پنجاب میں پیدائش اور اموات کے مربوط نظام کا افتتاح کردیا
سول رجسٹریشن سسٹم کے تحت سپیشلائزڈ ڈاکٹرز تمام اموات اور وجوہات کا تعین کریں گے 100 ماسٹر ٹرینرز کی تربیت شروع کردی گئی‘ڈاکٹر یاسمین راشد کا تقریب سے خطاب
پیر 24 دسمبر 2018 17:01
(جاری ہے)
اب تک یہ روایت تھی کہ ہر موت کو ’حرکت قلب یا سانس بند ہونے‘ کا نتیجہ قرار دے کر فائل بند کردی جاتی تھی حالانکہ ہر موت صرف حرکت قلب بند ہونے سے نہیں ہوتی۔
نئے سسٹم کے تحت اب ہر موت کی اصل وجہ کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔ اس سے اموات کی اصل وجوہات کا تعین ہوسکے گا۔ صوبہ بھر میں اموات بشمول ٹریفک حادثات کا الیکٹرانک ڈیٹا اینڈارئیڈ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے مرتب کا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس نظام کے تحت حکومت پنجاب کو پالیسی مرتب کرنے اور زیادہ شرح اموات والی وجوہات میں تخفیف میں مدد ملے گی۔ آئی سی ڈی 10 کے سسٹم کے تحت صوبہ بھر میں ہونے والی سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں تمام بچوں کی پیدائش کا ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔ وزیر صحت نے یقین دلایا کہ پی ایس پی یو الیکٹرانک ریکارڈ کے نظام کے تحت ہونے والے ڈیٹا کی مکمل نگرانی ہو گی۔ مربوط ڈیٹا کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع ہیلتھ پالیسی مرتب کی جائے گی۔ شرح پیدائش، ماؤں کی صحت پر زیادہ بچوں کی پیدائش کے اثرات کا جائزہ لے کر شرح اموات کم کرنے کی حکمت عملی بنائیں گے۔ انہوں نے ماسٹر ٹرینرز سے واشگاف الفاظ میں کہا کہ وہ اس اہم ذمہ داری کو بوجھ نہ سمجھیں بلکہ مشنری جذبے سے یہ کام مکمل کریں۔ پلاننگ اینڈ سٹرٹیجک ہیلتھ یونٹ کی پر وگرام ڈائریکٹرڈاکٹر شگفتہ زرین ، وزارت منصوبہ بندی کے ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر مر سلین اور چیف ہیلتھ محمد آصف نے اپنے خطاب میں سی آر وی ایس اور آئی سی 10کی افادیت پر روشنی ڈالی۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر