ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی یاادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کرینگے‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

وزیرصحت پنجاب علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال ،سرداربیگم ہسپتال سیالکوٹ میں طبی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے اچانک پہنچ گئیں

منگل 19 فروری 2019 15:28

ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی یاادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کرینگے‘ ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) صوبا ئی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدعلامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال اورسرداربیگم ہسپتال سیالکوٹ میں طبی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے اچانک پہنچ گئیں۔ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری، مریضوں کی عیادت ،طبی سہولیات کا جائزہ اورلواحقین سے انتظامات بارے دریافت کیا۔ صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ایمرجنسیز، آپریشن تھیٹرز، زنانہ ومردانہ وارڈزاورمختلف شعبہ جات میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اورطبی سہولیات کاجائزہ لیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہسپتالوں میں مریضوں کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کسراٹھانہ رکھی جائے اورہسپتالوں میں صفائی ستھرائی یاادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری کویقینی بنانے کیلئے نیامیکنزم متعارف کروائینگے۔پنجاب کے ہسپتالوں میں مریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات کی خودمانیٹرنگ اورجائزہ لے رہی ہوں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی وبہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے واضح احکامات ہیں۔ صحت سہولت کارڈاورآٹھ بڑے اضلاع کے ہسپتالوں میں پرائم منسٹرہیلتھ اقدامات سے لاکھوں خاندانوں کوشعبہ صحت میں ریلیف ملے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی