چغتائی لیب نے ایف آئی اے کو نواز شریف کی رپورٹ میں ہونے والی ٹیمپرنگ کی تحقیقات کی درخواست دے دی

نواز شریف کی رپورٹ مسلم لیگ ن نے خود سوشل میڈیا پر شئیر کی،لیب

منگل 2 اپریل 2019 19:22

چغتائی لیب نے ایف آئی اے کو نواز شریف کی رپورٹ میں ہونے والی ٹیمپرنگ کی تحقیقات کی درخواست دے دی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل2019ء) چغتائی لیب انتظامیہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے لاہور ونگ کو درخواست دی ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے ساتھ ہونے والی ٹیمپرنگ کی تحقیقات کی جائیں۔ لیب نے موقف پیش کیا ہے کہ رپورٹس خود مسلم لیگ ن نے سوشل میڈیا پر شئیر کیں تھیں جس کی وجہ سے وہ عام لوگوں کی دسترس میں گئیں۔ لیب نے یہ بھی کہا ہے کہ نوازشریف کی رپورٹس میں پانچ بار تبدیلی کی گئی۔

ایف آئی نے چغتائی لیب کی درخواست پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے والد سے ملاقات کے بعد ان کی میڈیکل رپورٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا۔ جس کے بعد ٹوئٹر صارف نے چغتائی لیب کی آن لائن پروفائل پر موجود نواز شریف کی رپورٹ میں ٹمپرنگ کرتے ہوئے لکھا کہ براہ مہربانی پاکستان کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں اور آزادی سے جہاں چاہے رہیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور حامیوں نے ہیش ٹیگ بائیکاٹ چغتائی لیب BoycottChughtaiLab#کا استعمال کیا اور اس ترمیم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا کہ یہ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا تھا۔ لیب کی جانب سے مزید وضاحت دی گئی تھی کہ ہمارے مریضوں کی لیبارٹری رپورٹ کی پرائیویسی ہمارے لیے اہم ہے،ہمارے سرورز پر مریض کی رپورٹ پر موجود آئی ڈی کے استعمال سے رپورٹس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، اس لیے لیبارٹری رپورٹس کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنا چاہیے۔

چغتائی لیب کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیاتھا کہ مریض کی آئی ڈی کے ذریعے آن لائن رپورٹس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہیں اور مریض کے گھر کے پتے سمیت پروفائل میں دیگر معلومات میں تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے۔اب چغتائی لیب انتظامیہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے لاہور ونگ کو درخواست دی ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے ساتھ ہونے والی ٹیمپرنگ کی تحقیقات کی جائیں۔ لیب نے موقف پیش کیا ہے کہ رپورٹس خود مسلم لیگ ن نے سوشل میڈیا پر شئیر کیں تھیں جس کی وجہ سے وہ عام لوگوں کی دسترس میں گئیں۔ لیب نے یہ بھی کہا ہے کہ نوازشریف کی رپورٹس میں پانچ بار تبدیلی کی گئی۔ ایف آئی نے چغتائی لیب کی درخواست پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط