وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا رات گئے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ

مختلف وارڈز، سی ٹی انجیومشین اور دیگر شعبوں کا دورہ کیااور ہسپتال میں موجود طبی سہولتوں اور جدید آلات کے بارے میں آگاہی حاصل کی پنجاب بھر میں دل کے مریضوں کو علاج کی اعلی ترین طبی سہولتیں فراہم کریں گے‘سردار عثمان بزار کی دورہ کے موقع پر بات چیت

منگل 9 اپریل 2019 13:47

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا رات گئے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے رات گئے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ کیا-وزیر اعلی نے مختلف وارڈز، سی ٹی انجیومشین اور دیگر شعبوں کا دورہ کیااور ہسپتال میں موجود طبی سہولتوں اور جدید آلات کے بارے میں آگاہی حاصل کی-انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بات چیت کی اور علاج کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا-مریضوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی دل کے مریضوں کے لئے نعمت سے کم نہیں - وزیر اعلی نے ہسپتال کے ڈاکٹروںاور عملے سے بھی ان کے مسائل پوچھی-انہوں نے کہا کہ آر آئی سی کو کارڈیو ویسکولرڈیزیززسنٹر بنانے کی تجویز کا جائزہ لیں گی-آر آئی سی کے ماڈ ل کو ڈیرہ غازی خان اور کوئٹہ میں پنجاب حکومت کے تعاون سے بننے والے ہسپتال میں بھی اپنایا جائے گا- انہوںنے کہا کہپنجاب بھر میں دل کے مریضوں کو علاج کی اعلی ترین طبی سہولتیں فراہم کریں گے اور آرآئی سی کو مریضوں کے مفت علاج کے لئے ممکنہ وسائل فراہم کئے جائیں گے - وزیر اعلی نے کہا کہ ہماری حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی اصلاحات لارہی ہے اورمریضوں کو ہسپتالوں میں معیاری علاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں -وزیر اعلی عثمان بزدار کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اور جدیدآلات کے بارے میں متعلقہ حکام نے تفصیلی بریفنگ دی-صوبائی وزراء راجہ بشارت، راجہ راشد حفیظ ، ارکان اسمبلی ، سیکرٹریز اور متعلقہ حکام بھی اس موقع موجود تھی-

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی