خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ کی قیادت میں سعودی عرب انسانیت کی خدمت کے لئے سرگرم عمل ہے‘ دینی تعلیمات اور پرخلوص انسانی ہمدردی کے جذبہ سے سرشار ہوکر سعودی عرب دنیا بھر کے فلاحی منصوبوں میں مثالی کردار ادا کررہاہے، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز ابراہیم صالح الغدیر کی سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی سے ملاقات میں بات چیت ، محمدعلی درانی کا شاہ عبداللہ کی خیریت دریافت کرکے بہاولپور کے عوام کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار ‘ سعودی سفیر نے شاہ عبداللہ کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کے اظہارپر بہاولپور کے عوام اور محمدعلی درانی کا شکریہ ادا کیا

جمعرات 29 نومبر 2012 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 29نومبر 2012ء) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز ابراہیم صالح الغدیر نے کہاہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزالسعود کی قیادت میں سعودی عرب انسانیت کی خدمت کے لئے سرگرم عمل ہے اور دین کی روشن تعلیمات اور پرخلوص انسانی ہمدردی کے جذبہ سے سرشار ہوکر دنیا بھر میں فلاح وبہبود کے منصوبوں میں مثالی کردار ادا کررہاہے۔

وہ جمعرات کو بہاولپور صوبہ بحالی تحریک کے قائد اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمدعلی درانی سے سعودی سفارت خانہ میں ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے ۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ محمدعلی درانی نے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی اور بہاولپور کے عوام کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سعودی سفیر نے شاہ عبداللہ کی صحت کے حوالہ سے نیک تمناؤں کے اظہارپر بہاولپور کے عوام اور محمدعلی درانی کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ خادم الحرمین الشریفین نے اپنی زندگی انسانیت کی فلاح وبہبود اور امت کی خیرخواہی اور اس کی بہتری کے لئے وقف کررکھی ہے۔ دنیا میں پرامن بقائے باہمی، مکالمے اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز بین الاقومی مرکز برائے بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمہ (کے اے آئی سی آئی آئی ڈی) کا قیام ہے جس کا حالیہ اجلاس رواں ہفتہ کے دوران ویانا میں منعقد ہوا اور وزیرخارجہ شہزادہ سعود نے اس موقع پر کہاکہ شاہ عبداللہ کے اس اقدام کا ماخذ مکہ میں ہے۔

اس مرکز کے قیام کے لئے ویانا کا انتخاب انسانی تہذیب کے لئے اس شہر کی کاوشوں کی بناء پر کیاگیا جہاں لوگ اور ثقافتیں قریب آتی ہیں اور تحمل کی اقدار کوفروغ حاصل ہوتاہے۔ سعودی سفیر عبدالعزیز ابراہیم الغدیر نے کہاکہ شاہ عبداللہ کی قیادت میں سعودی عرب پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتاہے اور پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی کو سعودی عرب کی ترقی خیال کرتاہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی فنڈ ڈویلپمنٹ کاپانچ رکنی وفد انجینئر عبداللہ محمد الشیبی کی قیادت میں ان دونوں پاکستان کے دورہ پر ہے اور اس دوران انہوں نے خیبرپختونخواء کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کیں۔ وفد نے بنیادی طبی یونٹ سچاں کلاں مانسہرہ کا افتتاح کیا۔ یہ طبی مرکز 29 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیاجارہاہے جس کے ساتھ رہائشی کالونی بھی تعمیر کی جارہی ہے۔

وفد نے دیہی طبی مرکز نوازآباد مانسہرہ کا بھی دورہ کیا۔ اس کے علاوہ شاہ عبداللہ یونیورسٹی ضلع باغ، گونمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد اور شاہ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ جیسے بڑے منصوں میں بھی سعودی عرب کا تعاون شامل ہے۔محمدعلی درانی نے کہاکہ اللہ تعالی شاہ عبداللہ کو جلد روبصحت کرے، ان کی شخصیت دنیا میں پرامن بقائے باہمی، انسانیت کی خدمت اور امت مسلمہ کی بہتری کے لئے ایک روشن مثال ہے۔

انہوں نے شاہ عبداللہ بین الاقومی مرکز برائے بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمہ (کے اے آئی سی آئی آئی ڈی) کے احیاء اور اس کے تحت اقدامات کو بھی سراہا اور مسلمان ممالک کی ترقی اور مسائل کے حل کے لئے سعودی قیادت کی جانب سے مخلصانہ کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ محمدعلی درانی نے کہاکہ 1950ء میں شاہ عبدالعزیز کے دور میں پنجاب میں آنے والے سیلاب سے لے کر2005ء کے زلزلہ اور2010ء کے تباہ کن سیلاب تک ہر مشکل گھڑی میں سعودی قیادت، حکومت اور عوام نے پاکستانی بھائیوں کی مدد کی، قیام پاکستان سے اب تک ہر لمحہ سعودی عرب نے پاکستان کے بڑے بھائی کا جوکرداراداکیا، سعودی قیادت اور عوام کے لئے پاکستان کے عوام اپنے دلوں میں خصوصی احترام اور محبت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سعودی سفیر نے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کی صورتحال میں پاکستان بھر بالخصوص بہاولپور کے عوام کے لئے جس طرح دن رات جاگ کر اور عید کے دنوں میں بھی کام کیا، وہ ان کے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھنے کے جذبہ کا واضح اظہارہے اور پاکستان بالخصوص بہاولپور کے عوام ان کی اس محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اس موقع پر سعودی سفیر نے محمدعلی درانی کو اپنی چار تصانیف کا تحفہ بھی دیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی