ہماری ملک میں مائوں اور شیر خوار بچوں کی صحت کے اشاریے انتہائی تشویشناک ہیں، سینیٹر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو

خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو سیاست اور میڈیا ٹرائل سے پاک رکھ کر ہی صحیح معاشرتی خدمات ادا کرسکتے ہیں،کھارادر اسپتال میں تقریب سے خطاب

بدھ 8 مئی 2019 16:17

کر اچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2019ء) سینیٹر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو نے کہا ہے کہ ہماری ملک میں مائوں اور شیر خوار بچوں کی صحت کے اشاریے انتہائی تشویشناک ہیں۔کھارادر جنرل اسپتال نرسنگ اسکول کی 14ویں لیمپ لائٹنگ اور حلف برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو نے کہا کہ ہسپتال کی سو سالہ تاریخی خدمات اور نرسنگ کے شعبے میں شاندار اور جدید سہولیات لیاری اور اس سے ملحقہ آبادی کیلئے نعمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو سیاست اور میڈیا ٹرائل سے پاک رکھ کر ہی صحیح معاشرتی خدمات ادا کرسکتے ہیں۔ ہماری ملک میں مائوں اور شیر خوار بچوں کی صحت کے اشاریے انتہائی تشویشناک ہیں۔ ہسپتال کے صدر اور معروف صنعتکار محمد بشیر جان محمد نے کہا کہ انسانیت، احترام، ہمدردی اور اخلاق کو پروان چڑھاکر ہی ہم شعبہ خدمت کو بہتر بناسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اعلیٰ پیشہ ورانہ اور جدید نرسنگ میں مہارت سے ہی صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے عہدہ برا ہوسکتے ہیں۔ ہسپتال کے چیئرمین پروفیسر عبدالغفار بلو نے کہا نرسنگ کی افرادی قوت کی قلت کے پیشِ نظر رکھتے ہوئے جنرل نرسنگ ڈپلومہ کو جاری رکھنا چاہئے۔ آج نرسنگ کی بچیوں نے امید کے دیئے روشن کر کے نئے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر خالد اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نرسز معاشرے میں مسیحا ئی کا فریضہ انجام دے رہی ہیں اور زخم زخم معاشرے پرمرہم رکھنے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیاری کے پسماندہ علاقے کی بچیوں نے پورے سندھ میں شاندار پوزیشنز لے کر یہ ثابت کیا کہ وہ صلاحیت میں کسی سے کم نہیں بعد ازاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ طالبات میں لیپ ٹاپز اور اسناد تقسیم کی گئی۔ معزز مہمانوں نے نرسنگ اسکول کے نئے ونگ کا معائنہ کیا اور سہولیات کو سراہا۔ تقریب سے پرنسپل طلعت پروین شاہ اور دیگر فیکلٹی نے بھی خطاب کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط