صدرزرداری جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں ، آئندہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ جیالا ہوگا،دعا ہے اللہ تعالیٰ شہبا زشر یف کو صحت کے ساتھ عقل دے ،شہبا زشر یف نے آئندہ انتخابات میں شکست کے خوف سے رانا ثنا اللہ خان کو لاہور سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیاہے ،(ن) لیگ کا پنجاب کی فتح کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمدکی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 دسمبر 2012 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13دسمبر۔ 2012ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ صدر زرداری جو بات کرتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں اور انشا اللہ آئندہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ جیالاہی ہوگا،دعا کرتے ہیں اللہ شہبا زشر یف کو صحت کے ساتھ ساتھ عقل بھی دیں ،شہبا زشر یف نے آئندہ انتخابات میں شکست کے خوف سے رانا ثنا اللہ خان کو لاہور سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ ہے، پنجاب کی فتح کا (ن) لیگ کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔

وہ جمعرات کویہاں پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ راجہ ریاض احمد نے کہا کہ پنجاب کے 35اضلاع کا سارا ترقیاتی فنڈز پنجاب میں جنگلہ بس پر لگا دیا ہے ، یہ صرف وہی منصوبے شروع کرتے ہیں جس کے لئے اتفاق فاؤنڈری کا لوہا بیچنا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور کی صفائی کا ٹھیکہ کمیشن کھانے کے لئے پانچ ارب زائد پرسات ارب میں ترکی کی پرائیویٹ کمپنی کو دیا ہے جبکہ دیگرشہروں میں بھی اس طرح کے ٹھیکے دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین ماہ قبل کلمہ چوک فلائی اور بنایا گیا ہے اور میئر لاہور کو خواب آیا تو انہوں نے صبح اٹھ کر یہاں انڈر پاس کا کام شروع کرا دیا ۔ ان منصوبوں کی وجہ سے لاہور کے پچاس ہزار تاجر متاثر ہوئے ہیں جہاں (ن) لیگ والوں کی زمینیں ہیں وہاں پچیس لاکھ اور جہاں پر عام لوگ ہیں وہاں پر بارہ لاکھ روپے قیمت لگائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات سے قبل سرائیکی صوبہ بن جائیگا اور مسلم لیگ (ن) کا پنجاب کو فتح کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے سارا وقت لاہور میں گزارا ہے اور انہیں ڈر ہے کہ وہ فیصل آباد سے الیکشن لڑے تو شکست کھا جائینگے اس لئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے انہیں پیشکش کی ہے کہ وہ لاہور سے انتخابات میں حصہ لیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ صاحبزادہ فضل کریم این اے 82سے رکن قومی اسمبلی ہیں ،اگر (ق) لیگ نے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لئے پیپلز پارٹی سے سیٹ مانگی تو قیادت اسکا فیصلہ کرے گی جبکہ اگر پی پی 70سے ٹکٹ مانگی گئی تو اس بارے سوچا جائے گا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی