کبیروالا، ممنوعہ اور مضر صحت ادویات فروخت کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، ڈرگ انسپکٹر

ہفتہ 29 جون 2019 16:19

کبیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2019ء) مہذب معاشروں میں ’’عطائیت‘‘ کی کوئی گنجائش نہیں ہے،ممنوعہ اور مضر صحت ادویات فروخت کرنیوالوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،میڈیکل سٹور مالکان حفظان صحت کے اصولوں اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے قواعد وضوابط کی پاسداری کو یقینی بنائیں، ان خیالات کا اظہار کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کبیروالا کے عشائیہ تقریب سے ڈرگ انسپکٹر الیاس عاصم نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جارہی ہیں اور ایسے میڈیکل سٹوروں کو بھی قانونی تقاضوں کے تحت ’’سیل‘‘ کیا جارہا ہے،جو دولت کے لالچ میں ممنوعہ اور مضر صحت ادویات کا مکروہ دھندہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسانی جان بچانے والی ادویات کی فروخت کے کاروبار سے وابستہ تاجران کو چاہیے کہ وہ اپنے میڈیکل سٹورز کا ماحول حفظان صحت کے مروجہ اصولوں اور قواعد وضوابط کے مطابق رکھیں۔

اس موقع پر کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کبیروالا کے صدر چوہدری محمد ظفر اللہ ارائیں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں کبیروالا کے میڈیکل سٹور مالکان کا بے حد شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے عرصہ 25سال اپنی خدمت کرنے کیلئے صدر کے منصب مسلسل منتخب کیا،تاہم میں اپنی بعض نجی مصروفیات اور ناگزیر وجوہات کی وجہ سے بطور صدر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔اس موقع پر شرکاء تقریب نے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کبیروالا کے صدر چوہدری محمد ظفر اللہ ارائیں کی 25سالہ خدمات کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے تالیاں بجاکر داد دی۔ باہمی اتفاق رائے سے نئے عہدیداران کے چناؤ کیلئے 5رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی،جس کا چیئرمین راؤ عبدالصمد کو بنایا گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط