دنیا میں دو ارب سے زائد افراد صحت مند غذا سے محروم ہیں، اقوام متحدہ

صحت مند خوراک کی کمی کے شکار افراد کی تعداد یورپ اور شمالی امریکا میں آبادی کا 8 فیصد ہیں،رپورٹ

منگل 16 جولائی 2019 13:30

دنیا میں دو ارب سے زائد افراد صحت مند غذا سے محروم ہیں، اقوام متحدہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) اقوام متحدہ نے دنیا بھر کی حکومتوں سے بھوک کے خاتمے کے لیے کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں 2 ارب سے زائد افراد صحت مند غذا سے محروم ہیں جن کی اکثریت شمالی امریکا یا یورپ میں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ سیکیورٹی اور نیوٹریشن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق صحت مند غذا سے محروم 2 ارب سے زائد افراد کو صحت کے مسائل کے خطرات کا سامنا ہے۔

رواں برس کی رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کی کٴْل آبادی کا ایک چوتھائی حصہ محفوظ، مقوی اور مطلوبہ خوراک کے حصول کے لیے مجبور ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحت مند خوراک کی کمی کے شکار افراد کی تعداد یورپ اور شمالی امریکا میں آبادی کا 8 فیصد ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے ایڈیٹر سینڈی ہولیمن کا کہنا تھا کہ ہمیں بھوک سے آگے کے مسائل کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم صرف بھوک پر توجہ دیں گے تو پھر ہم بہت سے بڑھتے ہوئے مسائل کو دیکھتے ہوئے نظر انداز کر رہے ہوں گے۔اقوام متحدہ کے ادارے نے حکومتوں کو تجویز دی کہ وہ صرف زیادہ خوراک پیدا کرنے کے بجائے خوراک کی دستیابی کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر زیادہ توجہ دیں۔جوز گریزیانو سلوا کا کہنا تھا کہ حکومتوں کا زیادہ زور خوراک کی پیدوار پر ہوتا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ خوراک دستیاب ہوگی تو لوگ کھا لیں گے لیکن یہ بات اس طرح درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم خوراک کی تقسیم، مارکیٹ، لوگوں کا رویہ اور لوگوں کی ثقافت کو نہیں دیکھ رہے ہوتے حالانکہ اس وقت دستیاب دستاویزات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا میں بھوک کے شکار افراد سے زیادہ تعداد موٹے لوگوں کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دوسری طرف دنیا میں بھوک کے شکار افراد کی تعداد میں بھی 2018 کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے، غذائی قلت میں اضافہ زیادہ تر افریقہ، مشرق وسطیٰ کے متعدد علاقے، لاطینی امریکا اور کیربیئن میں ہوا ہے۔

برطانیہ کے ادارے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جین مائیکل گرینڈ کا کہنا تھا کہ ہم خواتین اور لڑکیوں کے لیے عدم مساوات اور کمزور صحت جیسے مسائل کے حوالے سے پائی جانے والی وجوہات کا پتہ لگائے بغیر بہتری نہیں لاپائیں گے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2016 میں دنیا میں 82 کروڑ 20 لاکھ افراد موٹاپے کا شکار تھے۔رپورٹ کے ایڈیٹر کا کہنا تھا کہ موٹاپے کا مسئلہ بے قابو ہوگیا ہے، ہمیں ایشیا میں بھوک کا بڑا مسئلہ درپیش تھا لیکن اب موٹاپے میں اضافے جیسے مسئلے کا شکار ہیں جو بھوک سے زیادہ سنگین ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی