ضلع سکھر میں 21اکتوبر سے ٹائیفائڈ سے بچائوکی ویکسینیشن مہم شروع ہوگی:ڈی سی سکھر

حکومت نے ٹائیفائید ویکسینیشن کو ضلعی پروگرام میں شامل کرکے مہم کو کامیاب بنانے کی ہدایت کی ہے :غلام مرتضیٰ شیخ

پیر 5 اگست 2019 16:07

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے کہا ہے کہ سکھر ضلع میں ٹائیفائیڈ بخار سے بچائو کے لئے بچوں کو ٹیکے لگانے کی مہم 21اکتوبر سے شروع ہوگی جو 20نومبر 2019تک جاری رہے گی اور حکومت سندھ نے ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم کو ضلعی پروگرام میں شامل کرکے نیٹ ورک مضبوط کرنے اور مہم کو کامیاب بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائیفائیڈ ویکسینشن مہم کے سلسلے میں منعقدہ ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈکشن کمیٹی کے اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ڈی سی سکھر نے اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں سوشل موبلائیزیشن کے ذریعے لوگوں کو آگاہی دی جائے ، جبکہ مہم کے متعلق پرنٹ ،الیکٹرانک میڈیا ،ایف ایم ،کیبل سروس اور سوشل میڈیا کا بھی فائدہ اٹھایا جائے تاکہ لوگوں میں آگاہی پیدا ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران 9ماہ سے 15سال کی عمر کے بچوں کو ٹائیفائیڈ جیسے مرض سے بچاء کی ویکسین کی جایئگی انہوں نے عوام پر زور دیا کہ ٹائیفائیڈ سمیت دیگر بیماریوں سے بچائو کیلئے احتیاط کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور ہاتھ دھوکر کھانا کھانہ چاہئے اور آلودہ اشیاء سے گریز کی جائے، کیونکہ یہ بیماری آلودہ اور باسی کھانے سے مزید پھیلتی ہے اس موقع پر ڈی ایچ او سکھر منیر احمد منگریو نے بریفنگ میں بتایا کہ دنیا کے چار ممالک میں ٹائیفائیڈ بخار بڑہتا جارہا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے صوبہ سندھ میں ٹائیفائیڈ کے 35744کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سکھر کے 821شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع سکھر میں ٹائیفائڈ ویکسینیشن مہم 21اکتوبر سے شروع ہوگی اور 24یونین کونسلز میں 9ماہ سے 15سال تک کی عمر کے 3لاکھ 42ہزار91بچوں کو ویکسین کرنے کا ٹارگیٹ مقرر کیا گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی