ملک بھر میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے زائد ہے جن میں سے 15ہزار مریضوں کا علاج ہو رہا ہے ، وزارت صحت

منگل 6 اگست 2019 13:12

ملک بھر میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے زائد ہے جن میں سے 15ہزار مریضوں کا علاج ہو رہا ہے ، وزارت صحت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2019ء) وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے زائد ہے جن میں سے 15ہزار مریضوں کا علاج ہو رہا ہے، ایڈز کے مریضوں میں 18220 مرد ، خواتین مریضوں کی تعداد 4170 ، 564 بچے، 426 بچیاں بھی اورخواجہ سراؤں کی تعداد 379 ہے، ایڈز کے خاتمہ کے لئے ملک بھر میں 38 مراکز کام کررہے ہیں۔

منگل کوجاری بیان میں انہوں نے بتایاکہ ملک بھر میں اس وقت ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے زیادہ ہے اور نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایڈز کے شکار افراد کی تعداد تقریباً 165000 ہے جبکہ ان میں سے صرف 23757 افراد نے متعقلہ سینٹر میں اپنے آپ کو رجسٹر کروایا ہے جبکہ بلوچستان میں ایڈز سے متاثرہ 834 مریض رجسٹرڈ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ ہونے والے ایڈز سے متاثرہ 23757 افراد میں سے 15000 سے زیادہ افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔5ہزار سے زائد افراد انجیکشن کے ذریعے ڈرگ لینے کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا ہوئے۔ وزارت کے حکام کے مطابق ایڈز کے مریضوں میں 18220 مرد ہیں جبکہ خواتین مریضوں کی تعداد 4170 ہے، اس کے علاوہ 564 بچے اور426 بچیاں بھی اس مرض میں مبتلا ہیں جبکہ ایڈز کے مریض خواجہ سراؤں کی تعداد 379 ہے۔

ایڈز کی2 ہزار4 سے زیادہ مریضوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔ سندھ کے مریضوں کی تعداد 8ہزار 867 ہے ۔ پنجاب کے مریضوں کی تعداد 12 ہزار 202ہے اور وفاق میں 2 ہزار 424 ہے۔انہوں نے کہاکہ غیر محفوظ جنسی تعلقات کے علاوہ خون کی تبدیلی میں استعمال شدہ سرنج کا استعمال اور سرنج کے ذریعے نشے کا استعمال بھی اس مرض کے پھیلائو میں سب سے بڑی وجوہات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان مریضوں کے علاج کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں جن میں مریض کو ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ والدین سے بچوں میں منتقل ہونے والے اس مرض کی روک تھام کے لیے اقدامات بھی شامل ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی