سندھ بھر میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم21 اکتوبر سے شروع ہوگی

مہم حیدرآباد سمیت سندھ کے 8 اربن اضلاع کے بچوں میں بھی حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی

جمعرات 15 اگست 2019 16:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2019ء) کراچی سمیت صوبے میں پہلی بار بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاو کی حفاظتی ویکسین مہم شروع کی جا رہی ہے تاہم نومبر کے اختتام تک ٹائیفائیڈ ویکسین کو بچوں کے قومی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام(ای پی آئی)میں شامل کرلیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے کے بچوںکو ٹائیفائیڈ کے جراثیم سے محفوظ رکھنے کیلیے پہلی بارٹائیفائیڈکی حفاظتی ویکسین لگانے کا حتمی پروگرام مرتب کر لیا ہے، ٹائیفائیڈ حفاظتی ویکسین 9 ماہ سے 15سال عمر تک کے بچوں کو انجکشن کے ذریعے لگائی جائے گی جبکہ مہم حیدرآباد سمیت سندھ کے 8 اربن اضلاع کے بچوں میں بھی حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی۔

ای پی آئی پروگرام کے صوبائی مینجر ڈاکٹر ظہور بلوچ نے بتایا کہ ٹائیفائیڈ ویکسین مہم کے دوران 11لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ کے جراثیم سے بچاوکی حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی، یہ مہم 3دن تک جاری رہے گی جبکہ بچوں کو ٹائیفائیڈکے جراثیم سے محفوظ رکھنے کیلیے اس ویکسین کو پہلی بار بچوںکے قومی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات میں بھی روٹین ویکسین کے طور پر شامل کیا جا رہا ہے جس میں بچوںکی روٹین ایمونائزیشن کے دوران ٹائیفائیڈ ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ای پی آئی میں شامل کی جانے والی ٹائیفائیڈ ویکسین کو اس لیے شامل کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں ٹائیفائیڈکے جراثیم پر دستیاب اینٹی بائیوٹک کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے جس پر ماہرین صحت اور عالمی اداروں کی سفارش کے بعد ٹائیفائیڈ ویکسین کو بچوںکی روٹین ایمونائزیشن میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا جو رواں سال نومبر تک شامل کر لی جائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی، حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں ٹائیفائیڈ کی وبا نے ماہرین صحت کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے کیونکہ ٹائیفائیڈکے جراثیم نے موجود دستیاب اینٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحمت اختیارکر لی ہے جس کی وجہ سے ماہرین صحت کو اینٹی بائیوٹک ادویہ دینے کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے جس کی وجہ سے بچوں کو زیادہ مقدارمیں اینٹی بائیوٹک دینا پڑ رہی ہے۔نئی ویکسین عالمی اداروں کی مدد سے پاکستان منگوائی گئی ہے، ای پی آئی پروگرام میں ٹائیفائیڈ ویکسین شامل کرنے کے بعد بچوںکے قومی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکے جات میں 10بیماریوں سے بچاو کی حفاظتی ویکسین شامل ہوجائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی