قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا پہلا راوٴنڈ مکمل

سندھ اور بلوچستان کے درمیان میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ 175 رنز کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم میچ کے اختتام تک 25 رنز ہی بناسکی اور اس کا کوئی کھلاڑی آوٴٹ نہ ہوا

پیر 16 ستمبر 2019 21:22

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا پہلا راوٴنڈ مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2019ء) سندھ اور بلوچستان کے درمیان میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ 175 رنز کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم میچ کے اختتام تک 25 رنز ہی بناسکی اور اس کا کوئی کھلاڑی آوٴٹ نہ ہوا۔ احسن علی 17 اور جاہد علی 5 رنز پر ناٹ آوٴٹ تھے۔ اس سے قبل بلوچستان کی ٹیم نے 82 رنز 2 کھلاڑی آوٴٹ سے دن کا آغاز کیا تو 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔

گلریز صدف نے ناقابل شکست 73 رنز بنائے۔ تیمور علی نے 56 رنز بنائے۔ سندھ کی جانب سے دانش عزیز نے 3 جبکہ جاہد علی اور حسن خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلا گیا میچ ڈرا ہوگیا تاہم سدرن پنجاب کے مینٹور اسپنر ذوالفقار بابر نے دوسری اننگز میں بھی 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

ذوالفقار بابر نے مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ میچ کے آخری روز سدرن پنجاب کو جیت کے لیے 257 رنز درکار تھے تاہم وہ 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بناسکی۔ کپتان نوید یاسین نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 50 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 117 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ سنٹرل پنجاب کے 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں د اخل نہ ہوسکے۔

سنٹرل پنجاب کی جانب سے احمد صفی عبداللہ نے میچ میں 9 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ناردرن اور خیبرپختوانخوا کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ بھی بغیر نتیجہ ختم ہوگیا۔میچ کے آخری روز ناردرن کرکٹ ٹیم نے 17 رنز 2 کھلاڑی آوٴٹ سے اپنی دوسری اننگز کا کیا اور دن کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ حسن رضا نے 3 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 75 رنز اسکور کیے جبکہ شہزاد اعظم 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 121 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ خیبرپختوانخوا کی جانب سے احمد جمال اور خالد عثمان نے 2، 2کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔ خیبرپختوانخوا کے خالد عثمان اور ناردرن کی جانب سے رضا حسن نے میچ میں 7،7 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط