ثاقب نثار جب چیف جسٹس تھے تو مجھے خاندان والوں کے سامنے کہنے لگے تمہارے خلاف سوموٹو لوں گا کیونکہ میرے بھائی کو تم سے کم تنخواہ ملتی ہے: ڈاکٹر سعید اختر

ثاقب نثار نے کہا کہ جب میرا بھائی ایک لاکھ 35 ہزار روپے تنخواہ لیتا ہے تو آپ نے باہر سے آنے والے ڈاکٹروں کو کیسے دس لاکھ روپے کی آفر کی: سی ای او پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 22:31

ثاقب نثار جب چیف جسٹس تھے تو مجھے خاندان والوں کے سامنے کہنے لگے تمہارے خلاف سوموٹو لوں گا کیونکہ میرے بھائی کو تم سے کم تنخواہ ملتی ہے:  ڈاکٹر سعید اختر
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اکتوبر2019ء) سی ای او پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر سعید اختر نے بتایا ہے کہ ثاقب نثار جب چیف جسٹس تھے تو مجھے خاندان والوں کے سامنے کہنے لگے تمہارے خلاف سوموٹو لوں گا کیونکہ میرے بھائی کو تم سے کم تنخواہ ملتی ہے۔ ڈاکٹر سعید اختر نے کہا ہے کہ ثاقب نثار نے کہا کہ جب میرا بھائی ایک لاکھ 35 ہزار روپے تنخواہ لیتا ہے تو آپ نے باہر سے آنے والے ڈاکٹروں کو کیسے دس لاکھ روپے کی آفر کی؟ تفصیلات کے مطابق سی ای او پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر سعید اختر نے بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات میں جب انہوں نے ثاقب نثار کو پی کے ایل آئی کے بارے میں بتایا تو وہ اچانک غصے میں آ گئے تھے، چیف جسٹس کے بھائی نے ان سے کہا کہ بھائی جان ان سے پوچھیں کہ ان کو 20 ارب روپے کس بات کے ملے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سعید اختر کے مطابق یہ بات انکے لیے بہت زیادہ غیر معمولی تھی، انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ مجھے توکوئی بیس ارب روپے نہیں ملے، ایک ادارے کیلئے وزیرِ اعلیٰ نے بیس ارب روپے متعین کیے ہیں۔ ڈاکٹر سعید نے مزید بتایا ہے کہ پھر جسٹس ثاقب نثار کے بھائی نے اپنے جسٹس ثاقب نثار سے کہا کہ بھائی جان یہ آٹھ سے دس لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں، میں نے کہا کہ جن ڈاکٹروں کو میں لے کر آیا ہوں ان میں سے کوئی پانچ لاکھ اور کوئی دس لاکھ ڈالر کماتا تھا یہ دس لاکھ روپے ان کی ایک دن کی تنخواہ تھی، یہ لوگ دس لاکھ روپے کیلئے نہیں بلکہ ایک جذبے کی خاطر پاکستان آئے ہیں تو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار غصے میں کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے کہ میرا بھائی ایک لاکھ 35 ہزار روپے تنخواہ لیتا ہے تو آپ نے کیسے ان ڈاکٹروں کو دس لاکھ روپے کی آفر کی؟ ڈاکٹر سعید کے مطابق انہوں نے جواب میں کہا کہ ضرور ایک لاکھ 35 ہزار روپے تنخواہ لیتے ہوں گے لیکن وہ شام کو پرائیوٹ پریکٹس کرتے ہیں جس میں وہ اچھے پیسے بنا لیتے ہیں لیکن ہمارے ڈاکٹر ز ادارے کے باہر کوئی پریکٹس نہیں کر سکتے بس وہاں سے چیف جسٹس غصے میں آ گئے اور کہا کہ میں آپ کے خلاف سو موٹو نوٹس لوں گا اور آپ لوگوں کو دیکھ لوں گا، انہوں نے کہا کہ فورا چیف سیکریٹری کو بلاؤ جس کے بعد ہیلتھ سیکریٹری کو بلایا گیا یہ وہ وقت تھا جب میں نے فیصلہ کیا کہ ہمیں معذرت کر لینی چاہیے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط