جنگلا بس میں ایشیاء کی سب سے بڑی کرپشن ہوئی،ڈی جی ایل ڈی اے نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائیں، پنجاب کو کنگلا کرنے کا منصوبہ پہلے دن سے آج تک لاہوریوں کیلئے وبال جان ہے، اخراجات خفیہ رکھ رہے ہیں، محکمہ پی اینڈ ،ڈی کے مطابق 75 ارب روپے خرچ کر کے 30 ارب بتاتے ہیں بسوں کی خریداری، جنگلوں میں اور جان بوجھ کر غلط پلاننگ سے مال بنایا گیا، مریض دھکے کھا رہے ہیں، ہسپتالوں اور دوائیوں کی کاسٹ پر بنائے گئے، کرپشن کے اس منبع کی فوری انکوائری کی ضرورت ہے ،مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کابیان

جمعہ 22 فروری 2013 18:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22فروری۔2013ء) مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جنگلا بس میں ایشیاء کی سب سے بڑی کرپشن کی گئی، ڈی جی ایل ڈی نے قواعد و ضوابط کی کھلم کھلا دھجیاں اڑائیں، انشاء اللہ یہ احتساب سے نہیں بچ سکیں گے، بسوں کی خریداری میں، جنگلے میں جان بوجھ کر غلط پلاننگ کر کے مال بنایا گیا، کرپشن کے اس سکینڈل میں ملوث گماشتہ افسروں کے سربراہ ڈی جی ایل ڈی اے تھے ان سب کو اربوں روپے کی خورد برد کا حساب دینا ہو گا۔

چودھری پرویزالٰہی نے ایک بیان کہا کہ اربوں روپے کی تشہیر کے ذریعہ شریف برادران عوام پر اپنی یہ رائے ٹھونسنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں کہ چاند پر انسان بردار خلائی جہاز بھیجنے کی طرح انہوں نے بھی جنگلا بس بنا کر کوئی بہت بڑا کام کیا ہے حالانکہ یہ دنیا بھر میں متروک سسٹم ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کے ہسپتالوں، سکولوں اور مریضوں کی ادویات کے فنڈر کرپشن کے منبع اس منصوبہ پر خرچ کیے گئے جو اپنی تکمیل کے دوران عوام کیلئے وبال جان اور جان لیوا بنا رہا اور مکمل ہو کر بھی لاہوریوں کیلئے وبال جان اور جان لیوا ہے، روزانہ لوگ حادثات کا شکار ہور رہے ہیں کسی کی جان گئی تو کسی کی ٹانگیں ٹوٹ جاتی ہیں تو کسی کے بازو، ایک کے گھٹنے رگڑے جاتے ہیں تو دوسرے کی کہنیاں، جبکہ کھلے کراس سگنلز پر ٹریفک مسلسل جام رہتی ہے اور لوگ انہیں کوستے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگلہ بس پر اخراجات کی تفصیلات کو چھپایا جا رہا ہے، پی سی I بنایا گیا نہ رولز اور پروسیجر پر عمل ہوا نہ فزیبلٹی بنائی گئی، منصوبہ بندی اور زمینی حقائق کو یکسر نظر انداز کیا گیا، شریف برادران اسے 30 ارب روپے میں مکمل کرنے کادعوی کر رہے ہیں جبکہ صوبائی سرکاری محکمے پی اینڈ ڈی کے مطابق اس پر اب تک 75 ارب روپے کے لگ بھگ خرچ کیے جا چکے ہیں اور اس کو چلانے پر روزانہ کروڑوں روپے کا خرچہ ہو رہا ہے جبکہ ابھی تک بہت سے متاثرین کو ان کے گرائے گئے مکانوں، دکانوں کا معاوضہ بھی نہیں دیا گیا اور وہ جھولیاں پھیلا کر بددعائیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو کنگلا کرنے والے اس اکھاڑ پچھاڑ اور فنڈز اجاڑ منصوبہ کیلئے سڑکیں اور جنگلے تین تین بار توڑ کر دوبارہ لگائے گئے، پانی، بجلی، گیس، ٹیلیفون کے پائپ برباد کر دئیے گئے ان کی دوبارہ تنصیب کے اخراجات بھی ظاہر نہیں کیے جا رہے، ان سب کی اعلیٰ سطحی انکوائری کی فوری ضرورت ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ انہوں نے ہمارے لاہور میٹرو ٹرین کے روٹ کی تو نقل کی ہے لیکن چونکہ میٹرو ٹرین کے منصوبہ میں پنجاب حکومت کی کوئی سرمایہ کاری نہیں تھی اس لیے اس میں پنجاب کے حکمرانوں اور ان کے گماشتہ افسروں کو کوئی کشش نظر نہیں آ ئی یہی وجہ ہے کہ نام نہاد خادم اعلیٰ اس کیلئے ملنے والی غیر ملکی امداد اور سرمایہ کاری رد کر کے دنیا بھر میں مستعمل ہمارے جدید ترین نظام کی بجائے بس سروس کا یہ متروکہ نظام لے آئے۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو ٹرین انڈر گراؤنڈ ہونے کے باعث عوام کو کوئی زحمت نہ ہوتی جبکہ اس کیلئے اربوں ڈالر کا سرمایہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے فراہم کرنا تھا اور حکومت پنجاب کی 40 کروڑ ڈالر کی کل سرمایہ کاری زمین اور تکنیکی معاونت کی صورت میں تھی اس کی زندگی 100 سال سے زائد تھی اور فی گھنٹہ 35 ہزار مسافر سفر کرتے اس سے ماحول، لوگوں کے کاروبار، آمد و رفت بھی متاثر نہ ہوتی جبکہ جنگلا بس پر روزانہ بھی اتنے مسافر سفر نہیں کر سکتے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہباز شریف کی ہٹ دھرمی اور انتقامی رویہ کے باعث انڈر گراؤنڈ ٹرین سسٹم کا ہمارا منصوبہ ترک کرنے سے نہ صرف لاہور 10 ارب ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بلکہ پنجاب کے عوام ایک ارب روپے کی سالانہ بچت سے ہمیشہ کیلئے محروم ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹرین سسٹم تربیلا ڈیم کے بعد انجینئرنگ کا سب سے بڑا منصوبہ تھا جس سے لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا جبکہ جنگلا بس کے ذریعے لاہور کو تاریخی خوبصورتی سے محروم اور ہمیشہ کیلئے دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا اور شہریوں کی اربوں روپے کی املاک اور کاروبار تباہ کر دئیے گئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی