ڈپٹی کمشنر ابراراحمد جعفر نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کردیا

ہفتہ 2 نومبر 2019 16:27

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2019ء) ضلع شہید بینظیرآباد میں 4 نومبر سے انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآباد ابرار احمد جعفر کی زیر صدارت دربارہال میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کا جڑ سے خاتمہ قومی فریضہ ہے پولیو کے خاتمے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو اپنا فرض ایمانداری سے ادا کرنا ہوگا تاکہ اس موذی مرض سے نجات حاصل کرکے ہم اپنے آنے والے نسل کو معذوری سے محفوظ بنائیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ 4 نومبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ صوبے سندھ میں پولیو کے کیسز ظاہر ہورہے ہیں جو ایک پریشانی کی بات ہے اس لئے ہمیں پولیو کے خاتمے کے لئے مزید محنت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت سمیت تمام محکمے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا فرض سمجھ کر کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے یوسی ایم اوز اور ایریا انچارجز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غلط اعداد شمار نہ دئے جائیں اگر کوئی بچہ ریفیوزل ہوجاتا ہے تو اس کی اطلاع فوری طور پر دی جائے تاکہ ان بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے اقدامات کئے جاسکیں انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ 18 نومبر سے شروع ہونے والی ٹائیفائڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے والی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔

اس سے قبل ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر معین الدین شیخ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع میں 5سال عمر کے 3 لاکھ61ہزار تئیس بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے 883ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ یونین کاؤنسل سطح پر 74میڈیکل افسر اور 183ایریا انچارج ودیگر عملہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ضلع میں 18 نومبر سے 30 نومبر تک ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کی مہم منعقد ہوگی جس میں 9 ماہ سے 15 سال عمر کے 2 لاکھ 77 ہزار 990 بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے جس کے لئے 245 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 209 آؤٹ ریچ،30 فکس اور 6 موبائل ٹیمیں شامل ہیں جبکہ یہ مہم ضلع کی 17 مخصوص یوسیز میں منعقد کی جائے گی۔

جس کے لئے مائکرو پلان کی تیاری کے علاوہ ٹیموں کی تشکیل وتربیت مکمل کی گئی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ مہم کے دوران ان یوسیز کے اسکولوں میں ایک لاکھ 30 ہزار 362 طلباء کو بھی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآباد جنید حمید سموں،ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عالم آزاد، انفارمیشن افسر شیر محمد جمالی، محکمہ صحت کے علاوہ لیڈی ہیلتھ ورکرز،یوسی ایم اوز اور ایریا انچارجز نے شرکت کی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کرضلع میں منعقد ہونے والی خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی