حکومت کسانوں سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے،شوگر ملزکسانوں کو گنے کا معاوضہ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں،وفاقی اور صوبائی حکومت نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ بھی نہیں کیا چھوٹے کاشت کار زرعی ادویات،کھاد،بیج کے ریٹ میں اضافہ سے بدحال زندگی گزار رہے ہیں،کوئٹہ میں الیکشن کمشنر ضیاء اللہ کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے، امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کی کسانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت

بدھ 13 مارچ 2013 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 13مارچ 2013ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہا ہے کہ حکومت کسانوں سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے،شوگر ملزکسانوں کو گنے کا معاوضہ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں،وفاقی اور صوبائی حکومت نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ بھی نہیں کیا چھوٹے کاشت کار زرعی ادویات،کھاد،بیج کے ریٹ میں اضافہ سے بدحال زندگی گزار رہے ہیں رہی سہی کسرلوڈ شیڈنگ نے پوری کردی ہے،شوگر ملز کے باہر گنے سے لدی ٹرالیوں کی لمبی قطاریں انتظامیہ کی بے حسی کو ظاہر کرتی ہیں اور گنے کے معاوضہ کی ادائیگی میں تاخیر ی حربے استعمال کررہی ہیں، کسانوں کو گنے کی ادائیگی فوری کردی جائے۔

وہ بدھ کو کسانوں کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کاشت کاروں کو کپاس کا تصدیق شدہ بیج فراہم کیا جائے اور حکومت ششماہی انہار کو بند نہ کرے، نہروں کی بندش سے کسانوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے ٹیوب ویل بند پڑے ہیں اور ڈیزل کی گرانی کی وجہ سے چھوٹے کسان کی قوت خرید سے باہر ہے۔ حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کرے۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں الیکشن کمشنر ضیاء اللہ کا قتل افسوسناک اور قابل مذمت ہے کوئٹہ کے حالات گورنر راج بھی قابو نہ کرسکا پانچ سالہ دور زرداری میں کرپشن ،لوٹ مار ، اغوا برائے تاوان ،دہشت گردی اور جلاؤ گھیراؤ میں اضافہ ہوا ہے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں اس صورتحال میں زرداری حکومت اپنے دور اقتدار کو کس طرح کامیاب دور قرار دے سکتی ہے ۔

دنیا میں ناکام ترین اور کرپٹ حکومت کوئی ہے تو وہ زرداری حکومت ہے انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں ضلعی الیکشن کمشنر کا قتل ایسے حالات کو پیدا کرنا ہے کہ الیکشن ملتوی ہوجائیں اور زرداری حکومت کی مدت میعاد میں توسیع ہوجائے۔ الیکشن بروقت اور یقینی بنانے کے لئے تمام ٹھوس اقدامات اور منصوبہ بندی کی جائے اور تمام پارٹیوں سے مشاور ت بھی کر لی جائے جماعت اسلامی الیکشن کا التوا کسی حالت میں قبول نہیں کریگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی