اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنایا جا رہا ہے، پہلی بار پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جا رہا ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا

جمعہ 29 نومبر 2019 15:19

اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنایا جا رہا ہے، پہلی بار پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جا رہا ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنایا جا رہا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جا رہا ہے، 16بنیادی مراکز کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز کے طور پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ الله دتہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے افتتاح کے موقع پرکیا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تمام صحت مراکز اور ہسپتال ایک ہی ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سافٹ ویئر استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی ماڈل ہیلتھ کیئر اقدام کے تحتنبنیادی ہیلتھ سنٹر کو اب کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز کا نام دیا جا رہا ہے۔ اس تاریخی اقدام سے بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کے رش اور دبائو میں کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

کمیونٹی سینٹر میں اب علاج معالجہ کی سہولیات کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز میں 94 امراض کے بنیادی علاج معالجہ کی سہولیات مہیاکی جائیں گی۔ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں 24گھنٹے ایمبولینس دستیاب ہوگی اور اس سنٹرن کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امراض کی تشخیص، ادویات، دانتوں کے علاج سے لے کر ذہنی امراض میں مبتلا افراد کو مشورے تک دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی سینٹر کے ذریعے خاندانینمنصوبہ بندی، مانع حمل اشیاء اور سرجری کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

زچہ چہ، یورین ٹیسٹ، حمل ٹیسٹ، حفاظتی ٹیکہ جات کی سہولیات بھی اس سینٹر میں موجود ہیں۔ ہیلتھ سنٹر میں بدہضمی، قے، کمردرد اور دیگر انفیکشن اور علاج کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں نوزائیدہ بچوں کی طبی نگہداشت کی سہولیات بھی میسر ہوں گی، اس کے علاوہ سانس کے امراض، کھانسی، اسہال اور زچہ بچہ کی سہولیات بھی مہیاء کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ مراکز میں پیچیدگی کے حامل مریضوں کو بڑے ہسپتالوں میں ریفر کرنے کی بھی سہولت دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ضروری طبی عملہ، ادویات، طبی آلات و دیگر اشیاء کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط