انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں،کمشنر پشاور

جمعہ 29 نومبر 2019 17:06

انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں،کمشنر پشاور
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2019ء) کمشنر پشاور شہاب علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر چارسدہ، ڈپٹی کمشنر مہمند اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ 4دسمبر سے ان اضلاع کی مخصوص یونین کونسلوں میں شروع ہونے والی خصوصی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور اس کے سو فیصد اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے صوبے سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کو صوبائی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ اس پولیو مہم کے دوران ان یونین کونسلوں میں 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے یقینی پلائے جائیں اور اس سلسلے میں انکاری والدین کے بچوں اور سفر کرنے والے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کوئی بھی پجہ ان قطروں سے محروم نہ رہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو اپنے دفتر میں انسداد پولیو سے متعلق ڈویژنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ان علاقوں میں چلائی جانے والی گزشتہ انسداد پولیو مہم کے مختلف پہلوؤں اور آنے والی مہم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چارسدہ اور ڈپٹی کمشنرز مہمند کے علاوہ محکمہ صحت، پولیس، سکیورٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کمشنر پشاور نے آئندہ مہم کے لئے مائیکرو پلان کا ازسر نو جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک بچہ بھی پولیو ویکسین سے رہ جائے تو وہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے اس لئے سو فیصد ویکسین کوریج کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس کے لیے اضلاع اور یونین کونسل کی سطح پر مائیکرو پلان تیار کریں، بارڈر ایریا میں پولیو کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جائیں کیونکہ وہاں سے پولیو کے کیسز آنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

کمشنر پشاور نے کہا کہ پولیو گزشتہ سال سے بڑا چیلنج بنا ہوا ہے، ریفیوزل کیسز میں اضافہ ہواہے اس لئے ضروری ہے کہ انکاری والدین کو قائل کرکے ریفیوزل کیسز کو ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیو کیس نہیں ہے تو اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ پولیو کیسز ختم ہو گئے ہیں۔ شہاب علی شاہ نے کہا کہ چیف سیکرٹری پولیو کو خصوصی ترجیح دے رہے ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط