صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکاوحدت کالونی میں پہلے جناح سیٹلائٹ فلٹرکلینک کاافتتاح

جناح سیٹلائٹ فلٹرکلینک وحدت کالونی میں میڈیکل افسران کے علاوہ پانج شعبہ جات کے ماہرین خدمات سرانجام دینگے ‘یاسمین راشد

منگل 17 دسمبر 2019 14:41

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکاوحدت کالونی میں پہلے جناح سیٹلائٹ فلٹرکلینک کاافتتاح
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2019ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے وحدت کالونی میں پہلے جناح سیٹلائٹ فلٹرکلینک کاافتتاح کیا۔اس موقع پرصوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل احمداعوان، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمد عثمان، ڈی جی فوڈاتھارٹی پنجاب عرفان میمن، ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن مس کرن خورشید، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹرافتخار، سی ای او لاہور ڈاکٹرشعیب گرمانی ودیگرافسران موجودتھے۔

صوبائی وزیرصحت نے جناح سیٹلائٹ فلٹرکلینک کے تمام کمروں کادورہ کرکے آئے ہوئے مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انصاف صحت رسائی پروگرام کے تحت پہلے جناح سیٹلائٹ فلٹرکلینک کاباقاعدہ آغازکردیاگیاہے۔ مریض اس سیٹلائٹ فلٹرکلینک کے ذریعے بیک وقت زچہ بچہ، پیڈز، ادویات، آنکھوں کامعائنہ، لیبارٹریزاورسرجری کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

سیٹلائٹ فلٹرکلینکس کے ذریعے مریضوں کوچوبیس گھنٹے سہولت دی جائے گی اورسیٹلائٹ فلٹرکلینکس کاسلسلہ پورے پنجاب میں پھیلائیں گے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہمارے دورحکومت میں تمام فلٹرکلینکس کوفعال کرکے مریضوں کیلئے بہترسے بہترطبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہاں آنے والے مریضوں کوبڑی بیماری کی تشخیص پربڑے ہسپتالوں میں ریفرکیاجائے گا۔

فلٹرکلینکس میں مریضوں کے علاج معالجہ سے بڑے ہسپتالوں میں رش کم ہوجائے گا۔ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق جناح سیٹلائٹ فلٹرکلینک کاافتتاح کیاگیاہے۔وزیرصحت پنجاب نے مزیدکہاکہ ابتدائی طورپراس فلٹرکلینک کے بعدٹاؤن شپ اورسبزہ زارمیں فلٹرکلینکس کا آغازکیاجائے گا۔جناح سیٹلائٹ فلٹرکلینک وحدت کالونی میں میڈیکل افسران کے علاوہ پانج شعبہ جات کے ماہرین خدمات سرانجام دیںگے اورجناح سیٹلائٹ فلٹرکلینک میں ادویات ودیگرطبی سہولیات کویقینی بنایاجائے گا۔

صوبائی وزیر نے سیٹلائٹ فلٹرزکلنیکس کی کامیابی کیلئے دونوں سیکرٹریزبیرسٹرنبیل احمداعوان، کیپٹن(ر) محمدعثمان اورایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کرن خورشید کوشاباش دی۔انہوں نے کہاکہ فلٹرکلینک سے ریفرہونے والے مریضوں کوہسپتال میں ترجیحی بنیادوں پرطبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط