اے این پی نے گذشتہ انتخابات میں اپنے منشور پر 100فیصد عمل کرکے پختون قوم کو ترقی دی، آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ، اقتدار میں آکر 2سال کے اندر بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردینگے ، تعلیم  صحت  امن کی بحالی  غربت کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ،قوم کو خوشحال پاکستان دیں گے،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر الیاس احمد بلور کامختلف اجتماعات سے خطاب

منگل 9 اپریل 2013 22:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9اپریل۔2013ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر الیاس احمد بلور نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے گذشتہ انتخابات میں اپنے منشور پر 100فیصد عمل کرکے پختون قوم کو ترقی اور خوشحالی دی۔ آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔ اقتدار میں آکر 2سال کے اندر بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے ۔

تعلیم  صحت  امن کی بحالی  غربت کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاکر عوام کو خوشحال پاکستان دیں گے۔ وہ منگل کے روز دین بہار کالونی شاہی باغ وارڈ  اتحاد کالونی اور فیصل کالونی میں مختلف اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی پی کے ون کے صدر وصال خان جنرل سیکرٹری سبز علی خان اور سینئر نائب صدر انشاء اللہ سمیت عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

سینیٹر الیاس احمد بلور نے کہا کہ تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے ۔ پی ٹی آئی سیاسی طور پر نابالغ ہے اور نہ ہی وہ سیاسی پارٹی بن سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن عمران خان کے بس کی بات نہیں ۔عوامی نیشنل پارٹی 1914ء میں باچا خان کی قیادت میں وجود میں آئی اوراس ایک صدی میں بڑے بڑے انگریز  آمراور ڈکٹیٹراس پارٹی کو ختم نہیں کرسکے تو عمران خان بے چارے کی کیا حیثیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مشرف کی پیداوار اور سیاست سے نابلد ہے ۔ انہیں پختون معاشرے کا کوئی علم نہیں ۔ وہ لندن اور امریکہ میں بیٹھ کر نیٹ کے ذریعے لوگوں کو این اے ون کے لئے ووٹ ڈالنے کیلئے قائل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پختون معاشرہ لندن اور امریکہ کی کوئی سوسائٹی نہیں ہے جسے عمران خان جیسے نو پید سیاستدان گھر بیٹھ کر چلا سکیں۔

سینیٹر الیاس احمد بلور نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی جڑیں پختونوں کے دلوں میں ہیں اور پختون باچا خان کی پارٹی کے علاوہ کسی اور پر بھروسہ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے قیام  پختون قوم کی ترقی و خوشحالی اور مضبوط پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کرکے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام شہیدبشیر احمد بلور  شہید عالمزیب اور شہید ڈاکٹر شمشیر سمیت سینکڑوں دیگر شہداء کی قربانیوں کو کیسے فراموش کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس زمین کے اصل مالک ہم ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی اور بقاء کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔سینیٹر الیاس احمد بلور نے یقین ظاہر کیا کہ اپنی دھرتی اور عوام کے لئے بے پناہ قربانیوں کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے عوام عوامی نیشنل پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی