افغانستان میں فضائی آلودگی سے ایک ہفتے کے دوران 17 افراد جاں بحق

فضائی آلودگی سے متاثر 8 ہزار سے زائد مریضوں میں سے اکثریت کو سانس لینے میں دشواری کاسامنا ہے،وزارت صحت

بدھ 1 جنوری 2020 13:35

افغانستان میں فضائی آلودگی سے ایک ہفتے کے دوران 17 افراد جاں بحق
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2020ء) افغانستان میں بدترین فضائی آلودگی کے باعث17 افراد جاں بحق جبکہ آٹھ ہزار سے زائد شہری متاثر ہوئے۔غیرملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے ایک عہدیدار فدا محمد پیکان نے میڈیا کو بتایا کہ افغانستان بدترین فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے اور ایک ہفتے میں کم ازکم 17 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی سے متاثر 8 ہزار سے زائد مریضوں میں سے اکثریت کو سانس لینے میں دشواری کاسامنا ہے اور اس کے علاج کے لیے ہسپتالوں میں پہنچے جہاں ایک ہفتے کے دوران اموات ہوئیں۔افغانستان کے دارالحکومت کابل کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے جو کئی دہائیوں سے خانہ جنگی کا بھی شکار ہے اور شہری سیکیورٹی کے حوالے سے خطرات میں گھرے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے نیشنل انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے کابل کی میونسل انتظامیہ اور وزارت داخلہ کے تعاون سے انسداد آلودگی کی مہم شروع کردی ہے اور شہریوں کو خبردار کیا کہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والے کاروبار کو بند کردیں۔افغانستان میں شہری گھروں اور دفاتر میں سردی کے موسم میں عام طور پر غیر معیاری ایندھن اور کوئلے کا استعمال کرتے ہیں جو ملک میں فضائی آلودگی کی ایک وجہ بھی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط