کورونا وائرس کے شبے میں چینی شخص ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل

40 سالہ فینگ فین کو انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں موجود چائنیز کیمپ سے نشتر ہسپتال لایا گیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 15:56

کورونا وائرس کے شبے میں چینی شخص ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) چین میں متعدد افراد کی ہلاکت اور دنیا میں خوف کا سبب بننے والے مہلک کورونا وائرس کے شبہ میں چینی شخص کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیاگیا صوبائی محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر عطا کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبے میں ایک چینی باشندے کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔فوکل پرسن کے مطابق 40 سالہ فینگ فین کو انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں موجود چائنیز کیمپ سے نشتر ہسپتال لایا گیا۔

محکمہ صحت کے عہدیدار نے تفصیل فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ چینی باشندہ چند روز قبل چین کے شہر ووہان سے براستہ دبئی کراچی اور پھر ملتان پہنچا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مشتبہ چینی باشندے کو آئی سو لیشن وارڈ منتقل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اسلام آباد نے بھی مشتبہ شخص کو نشتر ہسپتال میں داخل کروانے کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ مشتبہ علامات کے ساتھ ایک مریض کو ملتان کے ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے، طبی طور پر اسکی حالت بہت بہتر ہے اور تاحال اس میں کورونا وائرس کی کوئی علامات موجود نہیں ہیں اور مریض کے نمونے لیبارٹری بھجوادیے گئے ہیں تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملک میں کسی شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کی تردید کی گئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی