چینی باشندے میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، ایم ایس نشترہسپتال

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:05

چینی باشندے میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، ایم ایس نشترہسپتال
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) کورونا وائرس کے شبے میں زیر علاج 40 سالہ چینی باشندے کے مختلف ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد حتمی طور پر مرض کی نشاندہی کی جا سکے گی ، ان خیالات کا اظہار نشتر ہسپتال ملتان کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد بخاری نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران کیا ۔ 40 سالہ چینی باشندہ فانگ فان کورونا وائرس کے شبے میں نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر27 میں زیر علاج ہے ۔

فانگ فان 21 جنوری کو پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے کراچی سے ملتان پہنچا تھا ۔

(جاری ہے)

وہ سی پیک منصوبے کے تحت تعمیر ہونے والی ملتان سکھر موٹر وے کے معائنے کے لیے ملتان آیا اور اسے ملتان سے سکھر بھی جانا تھا۔ فانگ فان کو نزلہ وزکام کی علامات سامنے آنے پر نشتر ہسپتال لایا گیا جہا ں اس کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹر شاہد بخاری نے مزید بتایا کہ نشتر ہسپتال میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں ۔مریض میں ابھی کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم اس کے ٹیسٹوں کی رپورٹ آنے میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں ۔دریں اثناء محکمہ صحت ملتان کے افسروں نے ملتان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کے کیمپ کا دورہ کیا اور تمام چینی باشندوں کا طبی معائنہ کیا گیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی