صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 کا آغاز کردیا گیا

ہیلپ لائن سے عوام پولیو، حفاظتی ٹیکہ جات کے بارے میں فوری معلومات حاصل کرسکتے ہیں، وزارت صحت

جمعرات 6 فروری 2020 16:41

صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 کا آغاز کردیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے لوگوں کو صحت سے متعلقہ معلومات کی فراہمی کیلئے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 کا آغاز کردیا ہے۔ اس ہیلپ لائن سے عوام پولیو، حفاظتی ٹیکہ جات کے بارے میں فوری معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔صحت تحفظ ہیلپ لائن کے آغاز کے موقع پر معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ صحت تحفظ ہیلپ لائن حکومت پاکستان کا ایک احسن اقدام ہے جس سے پاکستانی عوام فوری طور پر صحت سے متعلقہ معلومات حاصل کرسکیں گے۔

جس سے پولیو، حفاظتی ٹیکہ جات اور دوسری بیماریوں سے متعلقہ پروپیگنڈا اور افواہوں کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ اس طرح کی ہیلپ لائن سے والدین کا اعتماد بحال ہوگا جس سے صحت کے مسائل میں بڑی حد تک بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر اسلام آباد میں قائم اپنی نوعیت کی منفرد ہیلپ لائن سے عوام پولیو اور صحت سے متعلقہ دوسری معلومات حاصل کرسکیں گے۔

خصوصی ماہرین کی ٹیم ہمہ وقت صحت سے متعلق لوگوں کے سوالات کے جوابات دینے کیلئے موجود رہے گی۔کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے ڈاکٹر ظفر مرزا کو صحت تحفظ ہیلپ لائن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صحت تحفظ ہیلپ لائن کے آغاز کے موقع پر کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا کہ ہیلپ لائن پر لوگوں کو انگریزی، اردو اور مقامی زبانوں میں معلومات کی فراہمی کیلئے صبح 8 سے رات 12 بجے تک متعلقہ عملہ موجود رہے گا۔

اس ہیلپ لائن کی منفرد بات یہ ہے کہ ویکسین سے رہ جانے والے بچوں کی رپورٹ اسی وقت صحت کے متعلقہ حکام کو بھیج دی جاتی ہے جو فوری طور پر اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے بچوں کو ویکسینیشن کی فراہمی یقینی بناتے ہیں۔قبل ازیںڈونرر کو بریفنگ دینے کے لیے اجلاس ہوا، جس میں معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے ڈونر اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی سے آگاہ کیا، انھوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہی.صحت تحفظ ہیلپ لائن کا بنیادی مقصدپاکستان پولیو پروگرام کا ملک میں ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنانے کے عمل میں مدد کرنا ہے کیونکہ اگر پولیو مہم کے دوران کسی کا بچہ ویکسین پینے سے رہ جائے تو والدین ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کرکے اپنے بچے کی ویکسینیشن کو یقینی بناسکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط