کورونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کا خطرہ ہے، عالمی ادارہ صحت کی وارننگ

ایسے افراد کے ذریعے بھی کورونا وائرس کی منتقلی ہو سکتی ہے جنہوں نے کبھی چین کا سفر نہیں کیا، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا ٹویٹ

پیر 10 فروری 2020 14:49

کورونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کا خطرہ ہے، عالمی ادارہ صحت کی وارننگ
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2020ء) عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیا ہے کہ چین سے باہر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے اس لئے ہر ملک اس سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بنائے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈرس ایڈھانم گیبریاسس نے اپنے ٹویٹ میں خبردار کیا ہے کہ ایسے افراد کے ذریعے بھی کورونا وائرس کی منتقلی ہو سکتی ہے جنہوں نے کبھی چین کا سفر نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس نوعیت کے کچھ مریض سامنے آئے ہیں اور اس وائرس کے متاثرہ انسانوں سے دیگر افراد میں منتقلی میں تیزی آنے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری توجہ وائرس کے خاتمے کی کوششوں پر مرکوز ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو چاہئے کہ وہ وائرس کی اپنے ہاں ممکنہ آمد سے نمٹنے کی حکمت عملی ابھی سے بنالیں۔ یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا جب تجربہ کار ماہر صحت بروس آئلورڈ کی سربراہی میں بین الاقوامی ماہرین کا مشن چین پہنچ چکا ہے ۔

بروس آئلورڈ نے 2014ء سے 2016ء کے دوران مغربی افریقہ میں ایبولا کی وبا کی مانیٹرنگ کی تھی۔ واضح رہے کہ چین سے باہرتقریباً 30 مقامات پر کورونا وائرس سے انفیکشن کے 350 سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ فلپائن اور ہانک کانگ میں دو مریض جان کی بازی ہارے ۔ چین کے اندر 40 ہزار سے زائد افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق جبکہ 910 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ متعدد ممالک نے چین سے آمد ورفت بند جبکہ بڑی فضائی کمپنیوں نے چین کے لئے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں ۔ ایئر چائنا نے بھی امریکہ جانے والی اپنی کچھ پروازیں منسوخ کی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی