چئیرمین خالد مگسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس

پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت نوشین حامد نے کمیٹی کو کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات بارے آگاہ کیا

جمعرات 27 فروری 2020 16:19

چئیرمین خالد مگسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت نوشین حامد نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کو کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو کی روک تھام کے حوالے سے اب تک کے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف عوامی آگاہی مہم جاری ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چئیرمین کمیٹی خالد مگسی کی زیر صدارت جمعرات کو وزارت صحت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں پاکستان میں کرونا وائرس کسیز پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ پارلیمانی سیکرٹری نے اجلاس کو بتایا کہ یہ وائرس پہلی دفعہ پاکستان آیا ہے اس لئے عوام کو اس بارے زیادہ معلومات نہیں ہیں جس کے لئے بھر پور مہم آگاہی شروع کی گئی ہے۔ اگر یہ وائرس انفلوئنزا کی فیملی سے ہے تو گرمی میں خود ہی مر جائے گا۔

(جاری ہے)

چئیرمین کمیٹی خالد مگسی نے کہا کہ نتیجہ یہ ہے کہ چائنہ ایک کنٹرولڈ ملک ہے پاکستان میں کرونا وائرس کے خلاف لڑنا مشکل ہوجائے گا۔

کمیٹی کے رکن رمیش لعل نے کہا کہ کرونا وائرس کیسز سامنے آتے ہی مارکیٹ سے ماسک غائب ہوگئے ہیں، اس معاملے پر بھی فوری طور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں چار دن پہلے کرونا وائرس پہنچا اور تیزی سے پھیل گیا، ہمارے لوگوں کو ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا، پڑھے لکھے بچے بھی ماسک نہیں پہن رہے۔ ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے کہا چین میں کرونا کے خلاف سپرے کیا جا رہا ہے ہمیں ڈینگی کی طرح کرونا کے لئے بھی سپرے کا بندوبست کرنا پڑے گا ۔ دیگر ممبران کا کہنا تھا کہ ہم کچھ زیادہ ہی پر امید ہو گئے تھے کہ وائرس پاکستان نہیں آئے گا صرف باڈی ٹمپریچر چیک کرنے سے کیا ہوتا ہے ۔ ایران میں چار دن میں 65 اموات ہو چکی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی