کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور صوبوں کو بھر پور کردار کرنا ہو گا،ڈاکٹر ظفر مرزا

صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، چمن بارڈر پر سکریننگ کے نظام کو مزیز موثر اور مضبوط بنایا جارہا ہے ، تمام ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر سکریننگ ہورہی ہے، اجلاس سے خطاب

منگل 3 مارچ 2020 16:02

کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور صوبوں کو بھر پور کردار کرنا ہو گا،ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور صوبوں کو بھر پور کردار کرنا ہو گا، صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، چمن بارڈر پر سکریننگ کے نظام کو مزیز موثر اور مضبوط بنایا جارہا ہے ، تمام ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر سکریننگ ہورہی ہے۔

منگل کو ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کروانا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی اداری صحت پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین نے شرکت کی ۔اجلاس میں بدلتی ہوئی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ڈاکٹر ظفرمرزنے کہاکہ ایمر جنسی کور گروپ صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ تمام ضروری اقدامات کو ہنگامی طور پر یقینی بنا رہے ہیں ، کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور صوبوں کو بھر پور کردار کرنا ہو گا ۔انہوںنے کہاکہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ عوام کی بھلائی اور تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رھے ہیں، عوام حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ملک میں اب تک صرف پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،پاک افغان بارڈر چمن سات روز کیلئے بند ھے ۔ انہوںنے کہاکہ چمن بارڈر پر سکریننگ کے نظام کو مزیز موثر اور مضبوط بنایا جارہا ہے ، تمام ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر سکریننگ ہورہی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی