کروڑوں پاکستانی شوگر کے عارضہ میں تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں ‘ عوام میں شعور کو بیدار کیا جائے ‘زرعی ماہر

جمعہ 6 مارچ 2020 13:38

کروڑوں پاکستانی شوگر کے عارضہ میں تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں ‘ عوام میں شعور کو بیدار کیا جائے ‘زرعی ماہر
ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2020ء) کروڑوں پاکستانی شوگر کے عارضہ میں تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں اگر عوام میں شعور کو بیدار کیا جائے اور چینی سے نجات کا قدرتی حل اور متبادل سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ یہ بات معروف زرعی ماہر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر چودھری لطیف اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ قدرتی پودا ’’اسٹیویا‘‘ سے استفادہ کریں، اس پودے میں قدرت نے مٹھاس رکھی ہے اور اسے چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اِس کے دو پتے چینی کا متبادل بن سکتے ہیں۔ یہ پودا ایوب ریسرچ سنٹر فیصل آباد سے بھی دستیاب ہے اور اِسے گملے میں بھی اُگایا جاسکتا ہے اور بڑے پیمانے پر کاشت کے ذریعے ملک و قوم کے لئے اربوں روپے کا زرِ مبادلہ کمایا جاسکتا ہے، ذیابیطس (شوگر) کے مریض بھی اِس سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

معروف طبیب ندیم انور کا کہنا ہے کہ چینی کا زیادہ استعمال خصوصاً کولڈ ڈرنک کے استعمال سے اولاد پیدا کرنے والے جراثیم ختم ہو جاتے ہیں اور دوسری جانب بچوں اور بچیوں کے قد چھوٹے رہ جانے کی وجہ بن رہی ہیں اور یہ دشمن کی سازش کے تحت ہو رہا ہے اور ہم نادانی میں دشمن کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں ہمسایہ دشمن ملک بھارت میں چینی کے استعمال کے خلاف کاشتکاروں نے مظاہرے کئے کہ ملک میں کولڈ ڈرنک کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد نے دینی مدارس اور سکولز میں کولڈ ڈرنک کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ہمیں سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی